پی ایس ایل فور ڈرافٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں مختلف کیٹگریز میں موجود ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈارفٹنگ کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا۔اسلام آباد میں ہونے والی  ڈرافٹنگ کی تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی سیمت دیگر اہم شخصیات شرکت کی۔

2019 میں شیڈول کیے گئے پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے لیے چھ ٹیموں نے کھلاڑیوں کا چناؤ کیا۔پلیٹینم کیٹیگری ڈرافٹنگ میں لاہور قلندر نے اے بی ڈویلیرز اور محمد حفیظ، گولٖڈ کیٹیگری میں نیپال کے سندیپ لامنچن ، سلور کیٹیگری میں حارث سہیل جب کہ  ڈائمنڈ کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز پلئر کارلوز بریتھ ویٹ اور کوری اینڈرسن کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن فور میں چھٹی ٹیم نے سابق آسٹریلوی کھلاڑی سٹیو سمتھ، شاہد خان آفریدی کو  پلیٹینم کیٹیگری میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ چھٹی ٹیم نے گولڈ کیٹیگری میں افغانستان کے لیگ اسپینر قیص احمد، ویسٹ انڈین پلئر نکولس پورن کو اپنے  اسکواڈ کا حصہ بنایا۔ سلور کیٹگری میں  نعمان علی اور لوری ایونز کو ٹیم میں شامل کیا۔

پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، کیرن پولارڈ اور عمر امین کو اپنی ٹیم  کے لیے چنا۔  وین میڈسن بھی پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔

کوئٹہ گلیڈئیٹر نے گولڈ کیٹیگری میں  آسٹریلین لیگ سپنر فود احمد اور ڈیون براوو  اور  سلور کیٹیگری میں دانش عزیز اور محمد اصغر کو منتخب کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں انگلینڈ کے این بیل کو ٹیم میں شامل کیا جب کہ  گولڈ کیٹیگری میں  کیمرن ڈیلپورٹ، سمتھ پٹیل اور  فلپ سالٹ اسلام آباد کا حصہ بنے۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن فور گولڈ کیٹیگری میں زمبابوے کے سکندر رضا اور سلور کیٹیگری میں  اویس ضیا کو چنا۔


متعلقہ خبریں