سمندری پانی کو میٹھا بنانے میں وقت لگے گا، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ: آج صبح 9 بجے نیب میں پیش ہوں گے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سمندری پانی کوقابل استعمال بنانے کے منصوبے کی تکمیل میں وقت لگے گا، ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب صرف کراچی کے لیے نہیں بلکہ ٹھٹھہ اوربدین کے لیے بھی زیرغور ہے۔

انہوں نے یہ بات جھمپیر میں ’کے فور‘ منصوبے کے معائنے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہی۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’کے فور‘ منصوبے کی تکمیل ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فنی وجوہات کی بنیاد پر منصوبےکی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے ’کے فور‘ منصوبے کی لاگت کے متعلق امکان ہے کہ وہ 70 سے 75 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کے فورمنصوبے سے منسلک 50 میگاواٹ کے بجلی گھرسے متعلق بھی کئی متبادل زیرغورہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پہلا متبادل یہ ہے کہ بجلی گھرخود لگائیں اور یا حیسکو یا ’کےالیکٹرک‘ سےبجلی لیں۔  ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے لیے جس منصوبے کی لاگت مناسب ہوگی اسے اپنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’کے فور‘منصوبے کی اصل لاگت کے مطابق وفاقی اورصوبائی حکومتیں اپنے حصے کی رقم دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں