پیراگون سٹی کے ڈائریکٹر سمیت پانچ افراد گرفتار


سندھ: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پیرا گون سٹی کے ڈائریکٹر اور مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیب کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزمان پر اربوں روپے کے گھپلے کرنے کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیصر امین بٹ اور سعد رفیق کی 15سال سے پیراگون میں شراکت ہے۔

قیصر امین بٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے  1998-1999 میں کونسلر منتخب ہو کر عملی سیاست کا آغاز کیا تھا۔

پیراگون سٹی کے ڈائریکٹر 2001/2002 میں یونین کونسل 9 سے راوی ٹاون کے ناظم منتخب ہوئے اور 2003 میں خواجہ سعد رفیق کی خالی کردہ نشست سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔

قیصر امین بٹ  کو دوہزار پانچ میں وزیراعلی پنجاب کا مشیر بھی بنایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیراگون ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل میں یہ پہلی بڑی گرفتاری ہے اور قیصر امین بٹ سعد رفیق کے پارٹنر بھی ہیں۔

قیصر امین بٹ کو سندھ کے علاقے خیرپور سے چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں