’’پڑھو، لکھو، کھیلو کودو’’ ہفتہ سپورٹس،طلبا میں خوب مقابلے


پڑھو لکھو، چست رہنے کے لیے کھیل کود بھی کرو۔ اسلام آباد میں طلبا میں خوب مقابلے، بچوں نے جان ماری، انعام بھی پایا۔

اسلام آباد میں الہدیٰ انٹر نیشنل اسکول کے زیرِاہتمام  سپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔

ادارے کی جانب سے تقریب کے انعقاد کا مقصد صحت مند اور چست رہنے کی اہمیت کے علاوہ طلبا پرہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت واضح کرنا تھا۔ادارے نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئےطلبہ کی کسی نہ کسی طرح کھیل میں شرکت کو یقینی بنایا۔

اس حوالے سے پہلےاسکول میں سیکنڈری سیکشن کے طلبا کے درمیان سیکشنزکی سطح پر،پھر کلاسز کی سطح پر اور پھر مختلف ٹیمز کے مابین کھیلوں کے مقابلے ہوئے جبکہ ہر کھیل جیتنے والوں کے مابین مقابلہ سپورٹس کمپلیکس میں کروایا جارہا ہے۔

طلبہ کے ساتھ ساتھ طالبات  کی بھی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا گیا، ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ سعید اخترمہمان خصوصی تھے، دیگر مہمانانِ گرامی میں خرم علوی،پاکستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرچودھری اشرف  اور برٹش کونسل پاکستان کے اکاؤنٹس ریلیشن شپ مینیجر  طاہر محمود عباسی  شامل تھے جن کی موجودگی نے طلبہ کو مزید پر جوش کر دیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سعید اختر اور خرم علوی نے طلبہ کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو صحت مند مومن پسند ہیں اور معاشرے میں،خصوصاََ تعلیمی اداروں میں اس طرح کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے۔

کھیل نہ صرف نوجوان نسل کی ذہنی اور جسمانی صحت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ان کی توانائی کو مثبت رُخ دیتے ہوئے مستقبل کے لیے تیار کر کے کار آمد کارکن بننے میں بھی مدد دیتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں