Author: ویب ڈیسک

ن لیگی رہنما نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی ضمانت منظور

اسلام آباد: ن لیگی رہنمائوں نے اڈیالہ جیل میں ایک ماہ کی قید گذارنے والے سینیٹر نہال ہاشمی کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پنجاب سے رکن سینٹ منتخب ہونے والے پرانے مسلم لیگی رہنما کو توہین عدالت میں سپریم کورٹ سے سزا سنائی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر ن لیگی کارکنان کو بدھ کے روز اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایات دی گئی ہیں،غالب امکان ہے کہ ایک ماہ کی سنائی گئی سزا مکمل کرنے والے نہال ہاشمی کو آج رہا کردیا جائے گا۔ جج صاحبان کے خلاف توہین آمیز تقریر کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عدالت عظمی…

Read More

لاہور: پنجاب کی بیوروکریسی نے نیب کی جانب سے احد چیمہ کو ان کی اہلیہ سے ملاقات کرانے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ بیوروکریسی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر جانبدار اور شفاف احتساب پبلک سروس کا بنیدادی اصول ہے اور کوئی سرکاری ملازم اس سے بالاتر نہیں ہے۔ چیئرمین نیب سے اس توقع کا اظہارکیا گیا ہے کہ وہ احد چیمہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے جیسے کہ انھوں نے ماضی میں انصاف کا بول بالا کیا ہے۔ نیب کے جاری بیان کے مطابق احد چیمہ کی ملاقات ان کی…

Read More

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب سے فیصل سبحان نامی کنٹریکٹر کی گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ چائنا کی ایس ای سی پی (چائنا سیکورٹیز ریگولیٹرز کمیشن) نے فیصل سبحان کا انٹرویو کیا تو اس نے اپنے فرنٹ مین ہونے کا اعتراف کیا لیکن اب وہ غائب ہے ، پتہ نہیں کہاں ہے؟ انھوں نے کہا کہ…

Read More
2013 کے انتخابات میں فوج نے ریٹرننگ آفیسر کو گھیرا اور ٹھپے لگائے گئے، عمران خان

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مدارس میں پڑھنے والے 25 لاکھ سے زائد بچے ریاستی وسائل پر حق رکھتے ہیں۔ وہ وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک کی جانب سے خیبر پختونخوا میں مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے حکومتی اقدامات پر دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نے انھیں بتایا کہ صوبائی حکومت نے جامع حقانیہ کو رقم کے بجائے انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ میں معاونت فراہم کی ہے اور اب بھی کیش کی صورت میں مدد فراہم کرنے کا…

Read More

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے پی آئی بی اور بہادرآباد گروپوں میں ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی مشترکہ سربراہی پر اتفاق ہو گیا۔ دونوں گروپس میں ہونے والی ابتدائی بات چیت میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ازسر نو تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیا جائے گا، میڈیا میں کوئی بیان جاری نہیں ہوگا اور کوئی بھی پارٹی سربراہی کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں درخواست نہیں دے گا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار پر واضح کردیا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی میں پرانے اور فعال کارکنان کو موقع دیا…

Read More
بادی النظر میں دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد :چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ امراض قلب میں استعمال ہونے والے اسٹنٹ پر تین لاکھ کا خرچہ ایک لاکھ روپے تک لانا معجزہ ہے۔ انھوں نے یہ ریمارکس پیر کے روز سپریم کورٹ میں غیر معیاری اسٹنٹ سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران دیے۔ چیف جسٹس نے عدالتی حکم پر تشکیل دی جانے والی سینئر ڈاکٹرز کی کمیٹی کی تیارکردہ رپورٹ پر تمام متعلقہ اداروں سے دس روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں ڈاکٹر اظہر کیانی نے کمیٹی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے…

Read More

کراچی: مفرور ایس ایس پی رائو انوار کے بعد شارع فیصل پر سرعام فائرنگ اور قانون کو چیلنج کرنے والا عدنان پاشا بھی سندھ پولیس کے لئے چھلاوا بن گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے واضح احکامات کے باوجود تین دن گذر جانے کے بعد بھی کراچی پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے محض ٹامک ٹوئیاں مار رہی ہے۔ شارع فیصل پر فائرنگ کرنے کی وڈیو بنا کر وائرل کرنے والے عدنان پاشا کے خلاف تھانہ بہادرآباد میں صرف مقدمہ درج کرنے میں کامیاب ہونے والی کراچی پولیس ملزم کے گھر،سسرال…

Read More

لاہور: نیشنل اکاؤنٹیبیلیٹی بیورو (نیب) نے واضح کیا ہے کہ دھمکی، سرزنش یا احتجاج کو قانونی راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا اور تمامتر نامساعد حالات کے باوجود ذمہ داریوں کو قانون، میرٹ، شفافیت اور انصاف کے مروجہ اصولوں کے مطابق انجام دیا جائے گا۔ ترجمان نیب نے ہفتے کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی ہے۔ نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، ریمانڈ کے اختتام پر احتساب عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ نیب کے ترجمان نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت یا سیاست سے…

Read More

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے خلاف جتنے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہ مقبولیت میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان کے دشمن ملک کو کمزور کرنے کے لئے اوورٹائم لگارہے ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ ایک طرف سرجیکل اسٹرائیک ہورہی ہیں تو دوسری طرف سیاسی سرجیکل اسٹرائیک کی جارہی ہے اور ایسے اقدامات سے سیاست میں ٹارگٹ کلنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ ن لیگ کے مرکزی…

Read More
America

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک سے وابستہ انتہا پسندوں کو مارنے یا گرفتار کرنے کے بجائے اپنی سرزمین سے ان کا انخلا یقینی بنائے۔ یہ مطالبہ ایک ایسے اعلی امریکی عہد یدار کے حوالے سے سامنے آیا ہے جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ امریکی عہد یدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر بچے کھچے انتہا پسندوں کے قائم انفرااسٹرکچر کو بھی ختم کرے تاکہ ان کے لئے…

Read More

کراچی:اسپورٹس کاروں کے شوقین نے کراچی کی مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک شاہراہ فیصل پر سرعام فائرنگ کر کے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو کھلا چیلنج دے دیا۔ وزیر داخلہ سندھ اورانسپکٹر جنرل (آئی جی) نے رینٹ اے کار کے کاروبار سے وابستہ عدنان پاشا کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شرقی زون پولیس کو تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔ عدنان پاشا کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ چلتی گاڑیوں کے درمیان شاہراہ فیصل پر فائرنگ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ وڈیو میں بظاہر نشے میں دھت…

Read More

واشنگٹن: امریکا نے شمالی کوریا کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تو چین اور روس نے اعلانیہ مخالفت کا عندیہ دے دیا۔ عالمی سیاسی مبصرین کے مطابق شام ،ترکی اور ایران کے بعد عالمی طاقتوں کی دوسری بڑی تقسیم کا براہ راست فائدہ پیانگ یانگ کو پہنچ سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان سے شمالی کوریا کے 50 بحری جہازوں اور بحری ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دلچسپ امر ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایک فرد اور 27 کمپنیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے…

Read More

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) پہلے لوگوں کو بامشرف کرتی تھی ،اب بے نواز کررہی ہے۔ لاہور میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور انتظامیہ پر سرجیکل اسٹرائیکس کی جارہی ہیں۔ انھوں نے دعوی کیا کہ عدلیہ کے فیصلے نواز شریف کو دلوں سے نہیں نکال سکتے۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کے بعد پیدا ہونے والی تنظیمی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نئے صدر کے نام کا اعلان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی( سی ای سی) میں ہوگا۔ احسن اقبال…

Read More

اسلام آباد: بھارتی جارحیت کا ازخود مشاہدہ کرنے کے لئے امریکا، برطانیہ، چین، فرانس اور ترکی کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول (یل او سی) کا دورہ کیا۔ ہم نیوز کے مطابق دورے کے دوران غیر ملکی دفاعی اتاشیوں کی بھارتی جارحیت کے متاثرین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دفاعی اتاشیوں کو راولاکوٹ سیکٹر  کے دورے میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دفاعی اتاشیوں نے بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونے والے عام شہریوں سے…

Read More

لاہور: سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احد چیمہ کی گرفتاری پر سرکاری دفاتر کی تالہ بندی نے بیوروکریسی کو دو حصوں میں تقسیم کردیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی ہدایت پر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران نے ویلفیئر اور ایڈمن ونگ کے دفاتر کی  تالہ بندی کی اور گورنمنٹ آفیسرز ریزیڈنس (جی او آر) ون میں اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر پی ایم ایس افسران نے نہ دفاتر کی تالہ بندی کی اور نہ ہی عمر رسول کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کی۔ پی ایم ایس ایسوسی ایشن کا مئوقف ہے…

Read More