نہال ہاشمی کی اڈیالہ جیل سے رہائی پر استقبال کی تیاریاں

ن لیگی رہنما نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی ضمانت منظور

اسلام آباد: ن لیگی رہنمائوں نے اڈیالہ جیل میں ایک ماہ کی قید گذارنے والے سینیٹر نہال ہاشمی کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

پنجاب سے رکن سینٹ منتخب ہونے والے پرانے مسلم لیگی رہنما کو توہین عدالت میں سپریم کورٹ سے سزا سنائی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ن لیگی کارکنان کو بدھ کے روز اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایات دی گئی ہیں،غالب امکان ہے کہ ایک ماہ کی سنائی گئی سزا مکمل کرنے والے نہال ہاشمی کو آج رہا کردیا جائے گا۔

جج صاحبان کے خلاف توہین آمیز تقریر کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عدالت عظمی نے انھیں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نہال ہاشمی کی جانب سے غیر مشروط معافی کو بھی مسترد کردیا تھا۔

نہال ہاشمی کی جانب سے کارکنان کے درمیان کی جانے والی غیر روایتی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

وڈیو کے وائرل ہونے پر سیاسی اور صحافتی حلقوں میں یہ سوال نہایت شدت سے پوچھا گیا تھاکہ وڈیو کس نے وائرل کی ؟

ایک ماہ قبل یہ سوال بھی اہمیت کا حامل تھا کہ نہال ہاشمی کی سزا سے کس رہنما کو کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے؟

نہال ہاشمی کی سزا کے بعد ان کی سینٹ کی نشست خالی ہو گئی تھی۔ جس پر ضمنی انتخاب یکم مارچ کو ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں