نواب شاہ : ملک بھرکی طرح نواب شاہ میں بھی سورج آگ برساتا رہا جس سے گرمی کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نواب شاہ میں بدھ کے روز درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ گرمی کی شدت سے جہاں انسان متاثر ہوئے وہاں جانور بھی بے حال نظر آئے۔ 2017 سے دنیا میں موسمی صورت حال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور مئی کے آغاز میں ہی سورج کی تپش نے جون اور جولائی کی گرمی یاد دلا دی ہے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ملک بھر میں گزشتہ کئی سالوں…
Author: ویب ڈیسک
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اکتوبر 2018 سے پہلے فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اصلاحات فاٹا کے عوام کی ضرورت ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے پر متفق ہیں۔ وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو آگاہ کیا کہ فاٹا سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں اور جلد تمام پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ آئندہ دس سال میں…
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں رانا ثناء اللہ کا متنازعہ بیان زیر بحث رہا اور اراکین نے مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا، تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے خواتین کے خلاف نازیبا ریمارکس پر مسلم لیگی رہنما کے خلاف قرارداد مذمت پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ خواتین کے بارے میں سیاسی قیادت کے بیانات افسوس ناک ہیں ، پہلے اس معاملے پربات ہوگی پھر بحٹ کی جانب جائیں…
اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کل صبح دس بجے آپریشنل ہو جائے گا۔ پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق کل پی آئی اے کی 45 میں سے 31 پروازوں کی آمدورفت نیو اسلام آباد ایئرپورٹ اور14 کی بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ہوگی۔ رفتہ رفتہ پی آئی اے اپنے تمام فلائٹ آپریشنز نیواسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر لے گی۔ بین الاقوامی ایئرلائنز بھی اپنے فلائٹ آپریشنز نیو اسلام آباد ائیر پورٹ منتقل کر رہی ہیں جبکہ برٹش، سنگاپور، تھائی اور ملائشین ایئرلائنز اسلام آباد سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کرچکی ہیں ۔ وزیراعظم…
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن وامان اورملکی سرحدی صورت حال پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر دفاع، مشیر قومی سلامتی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات زیر غور آئے۔ کمیٹی کو فاٹا میں قیام امن کے بعد کی صورت حال اور بارڈر سیکیورٹی منیجمنٹ سے آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس میں پشتون تحفظ موومنٹ کے ایجنڈے…
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب۔ آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان پہلے، آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر رہے۔ پاکستان کے 130، آسٹریلیا کے 126، بھارت کے 123 اور نیوزی لینڈ کے 116 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ برس پہلی بار ٹی ٹوینٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس وقت پاکستان 124 پوائنٹس…
اسلام آباد: ملک بھرمیں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا بحران بھی شدید ہو گیا ہے۔ منگل کو بجلی کی طلب میں اضافے کے بعد این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی جبکہ چشمہ میں واقع چاروں پاور پلانٹس بند ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق چشمہ تھری کے نیو کلیر پاور پلانٹ نے کام شروع کردیا ہے اور ٹرپ کرنے والے پلانٹس چشمہ ون، ٹو اورفور پرکام جاری ہے۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی رسد اور طلب میں فرق کی وجہ سے لوڈ منیجمنٹ پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔…
اسلام آباد: متحدہ مجلس عمل کے رہنما اور جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ماضی کے حکمرانوں کو ناکام قرار دے دیا۔ مولانا نے دعویٰ کیا کہ آئین اورقانون کے راستے پر چل کر ملک کے حالات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کا ورکرز کنونشن ہوا جس میں مرکزی قائدین، علمائے کرام اور کارکنوں نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نئے ولولے کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز…
کراچی: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان پر چمک رہا ہے۔ جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ جسٹس جاویداقبال نے کہا کہ نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پریقین نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ایجنڈا ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی ہوئی رقم قومی خزانےمیں واپس لانا ہے۔ چیئرمین نیب نے افسران کو ہدایت کی کہ تحقیقات مقررہ وقت میں منطقی انجام تک…
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے صاف پانی کرپشن کیس میں ملوث ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ خالد ندیم بخاری کو گرفتار کر لیا۔ خالد ندیم بخاری پر صاف پانی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں معاونت کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر بہاولپور میں 116 فلٹریشن پلانٹس انتہائی مہنگے داموں لگائے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ملزم پر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے لیے دیے گئے ٹینڈر میں اصل قیمت سے 40 فیصد زیادہ رقوم کے بل پاس کرانے کا الزام بھی ہے۔ فلٹریشن پلانٹس…
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا تمام معصوم ملازمین کو تنخواہیں مل گئیں؟ وفاقی سیکرٹری خزانہ عارف خان نے عدالت کو بتایا کہ وفاق کے چھ لاکھ پچاس ہزار ملازمین کو تنخواہیں مل گئی ہیں۔ سیکرٹری خزانہ کے مطابق 98 فیصد ملازمین کو تنخواہیں ان کے اکاؤنٹس میں مل جاتی ہیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ملک بھر کے 37 لاکھ سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کے بعد…
دہلی : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (جامعہ) میں 1920 سے آویزاں تصویر ہٹانے کا بھارتی حکمران جماعت نے مطالبہ کردیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور کو بھیجے گئے خط میں بانی پاکستان کی تصویر لگانے پر وضاحت بھی طلب کی ہے۔ بی جے پی کے ستیش گوتم نے مؤقف اپنایا ہے کہ ملک کی تقسیم کے بعد جناح (قائد اعظم محمد علی جناح) کے پورٹریٹ کو بھارت میں نہیں لگانا چاہیئے۔ ستیش گوتم نے خط میں لکھا ہے کہ…
اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی (جامعہ قائداعظم) کے طلبا وطالبات ’فارمیسی کونسل آف پاکستان‘ میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے خلاف آج پھر احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے طلبا وطالبات کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات سال سے شعبہ فارمیسی ’فارمیسی کونسل آف پاکستان‘ میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔ ایسے میں پری رجسٹریشن امتحان کا مطالبہ ناجائز ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی شعبہ فارمیسی کے احتجاجی طلبا و طالبات کا مؤقف ہے کہ وہ فارمیسی کونسل کی تحریری یقین دہانی تک احتجاج جاری رکھیں گے اورساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کونسل سے رابطہ کرے۔ گزشتہ ماہ بھی قائد…
عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ایرانی حکومت، پاسداران انقلاب اورایرانی سینٹرل (مرکزی ) بینک نائن الیون میں ملوث ہائی جیکرز کے مددگار رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری کے قاتل کھلے عام جلسے کر رہے ہیں۔ کیا ہزارہ والے پاکستان کے شہری نہیں ہیں؟














