نواب شاہ میں درجہ حرارت کی نصف سنچری

ملک بھر میں آج سورج آگ برسائے گا

فوٹو: فائل


نواب شاہ : ملک بھرکی طرح نواب شاہ میں بھی سورج آگ برساتا رہا جس سے گرمی کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نواب شاہ میں بدھ کے روز درجہ حرارت 50  ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

گرمی کی شدت سے جہاں انسان متاثر ہوئے وہاں جانور بھی بے حال نظر آئے۔

2017 سے دنیا میں موسمی صورت حال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور مئی کے آغاز میں ہی سورج کی تپش نے جون اور جولائی کی گرمی یاد دلا دی ہے۔

گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ملک بھر میں گزشتہ کئی سالوں سے گرمی کی شدت میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درختوں کی کٹائی، ماحولیاتی آلودگی اورگیسوں کا اخراج درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

گزشتہ برس مئی میں بلوچستان کے ضلع تربت میں درجہ حرارت 53 اعشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مئی اور جون میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 2 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ اندرون سندھ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سمندر سے آنے والی ہوا بند ہونے سے کراچی کے درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

 


متعلقہ خبریں