اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا تمام معصوم ملازمین کو تنخواہیں مل گئیں؟
وفاقی سیکرٹری خزانہ عارف خان نے عدالت کو بتایا کہ وفاق کے چھ لاکھ پچاس ہزار ملازمین کو تنخواہیں مل گئی ہیں۔
سیکرٹری خزانہ کے مطابق 98 فیصد ملازمین کو تنخواہیں ان کے اکاؤنٹس میں مل جاتی ہیں۔
چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ملک بھر کے 37 لاکھ سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کے بعد میری تنخواہ ادا کی جائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کو تنخواہ ادا کردیں، مجھے بے شک نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے چاہے 30 مئی کو تنخواہ دیں لیکن ملازمین کو تین دن میں تنخواہ ادا کریں۔
سیکرٹری خزانہ نے عدالت کو بتایا کہ کسی کی بھی تنخواہ زیر التوا نہیں۔