اسلام آباد: جاسوسی اور غداری کے الزامات کے تحت قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی جا رہی۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، رواں ہفتے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔ اپریل میں 760 کشمیری گولیوں اور پیلٹ سے زخمی کیے گئے جب کہ کشمیری قیادت کو مسلسل نظر بند رکھا گیا۔ ڈاکٹر فیصل نے عالمی برادری سے کشمیریوں کے قتل عام کو روکنے میں…
Author: ویب ڈیسک
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق محکمہ قانون نے اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے متعلق جاری کردہ اعلان میں اچانک اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ کے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے 14 مئی کو آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی پیش کرنا ہے۔ بجٹ اجلاس کے لئے محکمہ قانون کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا سیشن سہ پہر چار بجے شروع ہو…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے آئندہ سیاسی حریفوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا۔ مرکزی ترجمان نے بتایا کہ وزارت عظمی سے برطرفی کے بعد کئے گئے مارچ سے نواز شریف “میں سازش بتاؤں گا” کا راگ الاپ رہے ہیں۔ وہ راولپنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش بتانے کا کہا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے کے بعد بوکھلاہٹ اور فرسٹریشن…
ریاض: سعودی عرب نے پچیس سرکاری اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی حکومت کے نجکاری منصوبے میں سب سے پہلے اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جارہا ہے۔ نجکاری منصوبے میں اسکول کے علاوہ ماحولیات، صحت، رہائش، نقل و حمل اور دس دیگر شعبے شامل ہیں۔ اسکولوں کی نجکاری کی تجاویز کونسل آف اکنامک اینڈ ڈویلپمنٹ آفئیرز نے دی جسے کابینہ نے منظور کیا۔ سرکاری اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا مقصد ریاست کے خزانے پر آنے والے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ سعودی عرب نے 2020 تک گیارہ ارب…
اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کے اجرا پرعائد پابندی ختم کردی ہے۔ دارالحکومت کے شہری ہرماہ 100 اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔ اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کے اجرا پرعائد پابندی کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اسلحہ لائسنس کے خواہش مندوں کو قائم سینٹرز سے رابطہ کرنا ہو گا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ لائسنس کے حصول کے خواہش مند شہری کو درخواست کے ساتھ تصاویر، شناختی کارڈ کی فوٹو اسٹیٹ کاپی اوررہائشی ثبوت جمع کرانے ہوں گے۔ اسلحہ لائسنس کی درخواست دینے کے ایک ماہ…
گھوٹکی: سکھربورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل مافیا کا راج برقرار ہے۔ ہم نیورکے مطابق سکھر امتحانی بورڈ کے زیراہتمام بارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے پہلے انٹرنیٹ پر دستیاب تھا۔ یہ پرچہ گھوٹکی شہر میں آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا کی زینت بنا۔ امتحانی پرچے سماجی رابطے کی ایپلیکیشن کےعلاوہ فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر بھی دستیاب رہے۔ پابندی کے باوجود امتحانی مراکز میں سرعام موبائل کا استعمال جاری رہا ۔ پرچے حل کرنے میں طلبہ کی مدد کے لیے بوٹی مافیا بھی امتحانی مراکز کے اندر موجود رہی . امتحانی مراکز کی…
اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کی نئی رپورٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی شہر کان پور کا پہلا, فرید آباد کا دوسرا اور بنارس کا تیسرا نمبر ہے جبکہ “گیا” (چوتھے)، پٹنا (پانچویں)، دہلی (چھٹے)، لکھنؤ (ساتویں)، آگرہ (آٹھویں)، مظفرپورنویں نمبر پر ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی نئی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 108 مملک کے چار ہزار تین سو شہروں اور قصبوں کی فضائی آلودگی کاجائزہ لیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ آو) کی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں ہر دس میں سے نو افراد آلودہ فضا میں سانس لیے…
کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک بھر میں شکایات، ان کی چھان بین اور مقدمات کے متعلق اعدادوشمار جاری کئے ہیں، جس میں کراچی سرفہرست رہا ہے۔ انسداد بدعنوانی کے ادارے کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ کراچی میں 553 شکایتوں، تفتیش اور مقدمات پر کام جاری ہے۔ 160 انکوائریاں اور123 انویسٹی گیشنز سمیت بدعنوانی کے 270 ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔ خیبرپختونخوا میں نیب کے پاس 79 انکوئریاں اور25 انویسٹی گیشنز ہیں، بدعنوانی کے 194 ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ بلوچستان میں زیرسماعت بدعنوانی کے ریفرنسز کی تعداد 96 ہے۔ نیب بلوچستان 80 شکایتوں کی چھان بین اور 24 کی تفتیش کررہا ہے۔ لاہورمیں…
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کونظرآنےکا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے اعداد و شمار کے مطابق چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 15 مئی کی شام چاربج کر 49 منٹ پر ہوگی، 16 مئی کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی اور 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔ پاکستان میں پہلا روزہ 17 مئی، سعودی عرب اور امریکہ میں 16 مئی، دبئی اور اومان میں 17 مئی جبکہ آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت وسطی امریکہ کے بعض ممالک میں بھی 16 مئی کو پہلا روزہ…
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (پی آئی بی گروپ) کے سربراہ فاروق ستارنے چار مئی کو لیاقت آباد ٹنکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان واپس لے لیا۔ ٹنکی گراؤنڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر نئے سفرکا آغاز کرنا چاہیے، یہ صرف خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کا مسئلہ نہیں بلکہ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) والوں سے بھی بات کرنی ہوگی۔ انہوں نے بہادرآباد واپس جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر یکجہتی کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں…
صادق آباد: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف علی زرداری کوئی چیز نہیں، ہمارا مقابلہ ان دونوں سے نہیں خلائی مخلوق کے ساتھ ہے۔ صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں جو ترقیاتی کام کیے وہ کسی نے نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے عوام کی بے شمار خدمت کی ہے، ملک سے نہ صرف اندھیروں کو دور کیا بلکہ دہشت گردی کا بھی خاتمہ کیا ، موٹر ویز کا جال بچھایا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بھی بنایا۔…
صادق آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکا کہنا ہے کہ پنجاب کا ماحول بتا رہا ہے کہ اس بار لوٹوں کی دال نہیں گلے گی۔ صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے اربوں روپے کے پروجیکٹ بنائے لیکن ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، ایک آف شور کمپنی رکھنا نواز شریف کا جرم بن گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب کا ہدف صرف نواز شریف ہیں جواب تک 70 پیشیاں بھگت…
کوالالمپور: ویمن ایشیا کرکٹ کپ 2018 تین سے دس جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اورملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستان تین جون کو تھائی لینڈ، چار جون کو بنگلہ دیش، چھ جون کو ملائیشیا اورنو جون کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ 2016 میں ہونے والے ویمن ایشیا ٹی ٹوینٹی کرکٹ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی۔ 26 نومبر 2016 سے چار دسمبر 2016 تک تھائی لینڈ میں ہونے والے اس…
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگرنیب کا سورج پورے پاکستان میں چمک رہا ہے تو اچھی بات ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان پر چمک رہا ہے۔ شہباز شریف نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ خیبرپختونخوا کی طرف توجہ دیں۔ مینارپاکستان پر جلسے کے حوالے سے عمران خان کے چیلنج کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے…
راولپنڈی: چھ سال قبل سانحہ گیاری میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور یادگارشہدا پرپھول چڑھائے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیاری میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اور شہدائے گیاری کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاک فوج اپنے شہدا کوہمیشہ یاد رکھتی ہے۔ سات اپریل 2012ء کو سیاچن کے گیاری سیکٹرمیں ایک بڑا گلیشیئرسرک کرناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈ کوارٹر پرآ گرا۔ اس حادثے میں…














