شہدا ئے گیاری کی یاد میں تقریب کا انعقاد


راولپنڈی: چھ سال قبل سانحہ گیاری میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور یادگارشہدا پرپھول چڑھائے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیاری میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اور شہدائے گیاری کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم  رضا نے کہا کہ پاک فوج اپنے شہدا کوہمیشہ یاد رکھتی ہے۔

سات اپریل 2012ء کو سیاچن کے گیاری سیکٹرمیں ایک بڑا گلیشیئرسرک کرناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈ کوارٹر پرآ گرا۔

اس حادثے میں پاک فوج کے ایک کرنل سمیت 139 جوان شہید ہوئے جن میں 114 کا تعلق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے تھا۔

سانحے کے بعد برف کے پہاڑ کے نیچے سے شہدا کے جسد خاکی نکالنے کے لئے پاک فوج کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مسلسل دو سال جاری رہا۔


متعلقہ خبریں