لوٹوں کی دال نہیں گلے گی،  مریم نواز

پنجاب کا ماحول بتا رہا ہے کہ اس بار لوٹوں کی دال نہیں گلے گی


صادق آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکا کہنا ہے کہ پنجاب کا ماحول بتا رہا ہے کہ اس بار لوٹوں کی دال نہیں گلے گی۔

صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا  کہ نواز شریف نے اربوں روپے کے پروجیکٹ بنائے لیکن ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، ایک آف شور کمپنی رکھنا نواز شریف کا جرم بن گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کا ہدف صرف نواز شریف ہیں جواب تک 70 پیشیاں بھگت چکے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کا الیکشن میں اتنا برا حال ہوگا کہ آئندہ لوگ ایسا کرنے  سے پہلے 10 بار سوچیں گے۔


متعلقہ خبریں