لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بچوں کے لئے دودھ کے نام پر فراہم کئے جانے والے انفینٹ (دودھ پیتے بچے) فارمولہ کو فروخت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ہم نیوز کے مطابق ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈبوں پر واضح لکھا جائے کہ یہ دودھ نہیں ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے انفینٹ فارمولہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ نجی کمپنی کی جانب سے غذائی فارمولے کا اشتہار عدالت میں پیش کیا گیا۔ نجی ادارے کے وکیل اعتزاز احسن نے بتایا کہ ڈبے پر…
Author: شاہد عباسی
لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے ٹکٹ پیر، 26 مارچ سے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ ہم نیوز کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان بھی اسی روز کیا جائے گا۔ پاکستان اورویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیےٹکٹ آن لائن فروخت کئے جائیں گے۔ پی ایس ایل فائنل کے لئے مہنگی ٹکٹوں پرشائقین کی تنقید کے بعد چیئرمین پی سی بی نے ویسٹ انڈیز سیریزکے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے ٹکٹ…
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تین معصوم بچوں کے قتل کا معاملہ مزید پراسرار شکل اختیار کر گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے عسکری الیون میں اپنے ہی گھر میں مردہ پائے گئے تینوں بچوں کے قاتل کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی اطلاع میں کہا گیا تھا کہ نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر معصوم بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا ہے۔ دوبچوں اور ایک بچی کی نعشیں ایک ہی پلنگ پر پائی گئی تھیں۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے بتایا تھا کہ بچوں کی ماں نشہ کرتی ہے، خدشہ…
حویلی لکھا: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اورچیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ازخود نوٹس کا سبب بننے والی تصویرپنجاب کے علاقے حجرہ شاہ مقیم کی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ایک تصویر کا نوٹس لیا تھا، جس میں ایک جنازے کو کاندھوں پر اٹھائے چلنے والے گندگی سے گزر رہے تھے۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں ریمارکس کے دوران کہا تھا کہ میڈیا سمیت متعلقہ ادارے تعاون کریں کہ یہ تصویر کس علاقے کی ہے۔ عدالت عظمی کے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا…
کراچی: پاکستانی سیاست میں فعال دینی جماعتوں نے اپنے اتنخابی اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے مرکزی عہدیداران کا اعلان کر دیا ہے۔ منگل کو کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایم ایم اے کی مرکزی قیادت کا اعلان کیا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایم ایم اے کا صدر منتخب کیا گیا ہے جب کہ لیاقت بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ ایم ایم اے کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا مرکزی ورکرز کنونشن اپریل کے پہلے ہفتے…
لاہور: عامر لیاقت کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر چئیرمین سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے معروف گلوکار سلمان احمد نے ان کی مزید حمایت سے انکار کردیا۔ میوزک بینڈ ‘جنون’ سے شہیرت حاصل کرنے والے گٹارسٹ نے اپنے فیصلے کا اعلان مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ردعمل میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 35 سال تک چئیرمین عمران خان کی حمایت اور دفاع کرتے رہے، لیکن اب وہ مزید ایسا نہیں کر سکتے۔ انہیں خدشہ ہے کہ (عمران خان) کو رینگنے والے جانوروں نے گھیر رکھا ہے۔ سلمان احمد کی یہ ٹویٹ اس وقت سامنے آئی…
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کرنے والے تحریک حریت کشمیر کے سربراہ سید علی گیلانی پارٹی سربراہی سے الگ ہو گئے ہیں۔ سری نگر میں ان کی رہائش گاہ حیدرپورہ میں منعقدہ غیرمعمولی اجلاس میں بزرگ کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ وہ فعال کردار ادا نہ کر سکنے کے باوجود ذمہ داری پر رہنا مناسب نہیں سمجھتے۔ تحریک حریت جموں و کشمیر نے قائم مقام سربراہ کے طور پر اشرف صحرائی کا انتخاب کیا ہے جو 2004 میں تاسیس کے وقت سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری تھے۔ تحریک حریت کی جانب سے جاری کردہ…
لاہور: پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں پولیس نے نجی عقوبت خانے میں جواں سال لڑکے سے بدفعلی کی، موقع پر موجود پولیس افسر واقعے کی ویڈیو بناتا رہا۔ افسوسناک واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوششیں کیں تاہم 15 مارچ کو عدالتی حکم کے بعد متاثرہ نوجوان کا طبی معائنہ کروایا گیا۔ واقعے کے چھ روز بعد ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف شیراکوٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گھناؤنے عمل کے ذمہ دار عمران کو بچاتے ہوئے گرفتار کرنے کے بجائے ٹرانسفر…
اسلام آباد: کرکٹ کھلاڑیوں کی بین الاقوامی تنظیم فیکا نے پی ایس ایل سیزن تھری میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلنے کی اجازت دے دی۔ فیکا نے یہ اجازت غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے لاہور اور کراچی میں میچز کیلئےمانگی گئی سیکورٹی ایڈوائس کے جواب میں دی ہے۔ فیکا ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی کرکٹرز کو لاہور اور کراچی میں سیکورٹی رسک کم ہونے سے آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے فیکا ترجمان نے کہا کہ پی سی بی کے ترتیب دیے گئے سیکیورٹی پلان کے بعد…
اسلام آباد: ویسٹ انڈیزنے تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بھیجے گئے معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں۔ دورہ ویسٹ انڈیز سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کی انتظامیہ نے اب تک مجوزہ شیڈول پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ دریں اثناء ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ رابطہ بدھ کو پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں خودکش دھماکے کے بعد کیا گیا ہے۔ دونوں کرکٹ بورڈز میں سے کسی نے یہ نہیں بتایا کہ تحفظات کس نوعیت کے ہیں اور ان کے…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے انتظامی ادارے سی ڈی اے نے اسلام آباد میں 20 تا 30 مارچ تک پولن الرجی کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب دارالحکومت میں پولن ذرات کی فی کیوبک میٹر مقدار 35 ہزار ذرات سے بڑھ گئی ہے۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) کے مطابق پولن الرجی کیمپ آبپارہ کیمونٹی سینٹر میں لگایا جائے گا۔ اس دوران متاثرہ افراد کو تشخیصی سہولیات کے علاوہ دوائیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ پولن الرجی کیمپ میں ہر سال ایلوپیتھک، ہومیو پیتھک اور طب یونانی…
لاہور: پنجاب کے ضلع فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رکن اسمبلی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ ہم نیوز کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 62 سے منتخب رضا نصراللہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بدھ کو کیا۔ ن لیگی رکن نے اپنی وابستگی بدلنے کا اعلان تحریک انصاف سربراہ عمران خان کی موجودگی میں کیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ وہ رضانصر اللہ کے ساتھ کام کریں گے۔ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی مدت قریب آتے ہی سیاسی وابستگیاں تبدیل کرنے اور…
لاہور: فٹبال کے عالمی نگران ادارے (فیفا) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کردی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق اس اقدام کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) سے منسلک تمام ٹیمیں اور کلبز انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کرسکیں گے۔ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے 10 اکتوبر کو پاکستان کی رکنیت معطل کردی تھی۔ ادارے نے واضح کیا تھا کہ اگر اب بھی معاملات درست نہ کیے گئے تو پاکستان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے فٹبال سے متعلق عدالت میں زیر سماعت کیس کا…
اسلام آباد: پاکستان میں احتساب کے عمل کے ذمہ دار قومی ادارے نیب نے اسلام آباد کے نجی تجارتی مرکز صفاء گولڈ مال اسکینڈل میں بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دے دی۔ ہم نیوز کے مطابق ریفرنس دائر کرنے کی منظوری نیشنل اکاؤنٹیبیلیٹی بیورو (نیب) کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔ بدعنوانی ریفرنس کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سابق و موجودہ چار افسران کے خلاف درج کیا جائے گا۔ بدعنوانی ریفرنس میں ڈپٹی ڈی جی غلام مرتضی ملک، ڈائریکٹر خلیل احمد، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمارادریس، سابق اسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سیکشن خادم حسین شامل ہیں۔ نیب…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے توہین رسالت کا ارتکاب کیا ہے۔ راولپنڈی میں سوشل میڈیا کنونشن سے مریم نواز کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق پی پی وزیر اور پی ٹی آئی کی موجودہ رہنما نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے آئین کی بھی توہین کی ہے۔ مریم نواز نے اتوار کو راولپنڈی میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خود کو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے تشبیہہ دی تھی۔ ان کا کہنا…














