Author: Sehrish Qureshi

گھوٹکی: سکھرمیں دفعہ 144 کا نفاذ بھی پرچہ آؤٹ ہونے اور امتحانی مراکز میں نقل کا سلسلہ نہ رک سکا۔ گھوٹکی میں بارہویں جماعت کا انگلش کا پرچہ وقت سے پہلےموبائل ایپلی کیشن ’وٹس ایپ‘ کے ذریعے آؤٹ کیا گیا۔ گھوٹکی، سکھر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ اور امتحانی بورڈ کی ٹیمیں نقل کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود لوگوں کا رش دیکھا جارہا ہے اور ’بوٹی مافیا‘ کا عملاً راج قائم ہے۔ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے موقع پر نقل کی روک تھام…

Read More

مظفرگڑھ:سابق وزیرخارجہ حناربانی کھر کے بھائی نے والد اور بہن کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی ملک نورربانی کھر کے بیٹے نے اپنی والدہ کی زمین جعلسازی سے سوتیلی والدہ کے نام منتقل کرنے پر اینٹی کرپشن کو درخواست دی تھی۔ ملک عبدالخالق کھر نےدرخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ ان کے والد نے اپنی پہلی اہلیہ زیب النسا کی 1535 کنال رقبہ زمین دوسری اہلیہ کے نام منتقل کردی۔ درخواست گذار نے والد ملک نورربانی کھر،بہن حنا ربانی کھر اور دیگر 29 افراد کوبطور ملزمان نامزد کیا تھا۔ محکمہ اینٹی کرپشن مظفر گڑھ  نے ملنے والی…

Read More

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے نابینا وکیل کی اپیل کا از خود نوٹس لیتے ہوئےلاہور ہائی کورٹ کو یوسف سلیم کا انٹرویو دوبارہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ یوسف سلیم نے 2014 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی آنرز میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ تین سال بعد وہ سول جج کے لئے مقابلے کے امتحان میں بیٹھے اور اس میں بھی انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی لیکن انٹرویو میں انہیں فیل کر دیا گیا جس کی واحد وجہ ان کا نابینا پن تھا۔ یوسف سلیم ہر لحاظ سے سول جج کے لیے موزوں امیدوار…

Read More

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دہماکوں سے فوج اور پولیس کے 14 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ کابل میں بم دہماکے اس وقت کئے گئے جب گزشتہ روز ہونے والے بم دہماکے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔ گزشتہ روز کے بم دہماکے میں ووٹرز رجسٹریشن دفتر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 57 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ دولت اسلامیہ نے گزشتہ روز کے بم دہماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اے پی نیوز ایجنسی کے مطابق پیر کے دن پہلا حملہ ایک فوجی یونٹ پر کیا…

Read More

اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیو کا ایک کیس سامنے آنے سے تصدیق ہوگئی ہے کہ ویکسی نیشن کے باوجود ملک میں وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ماہرین کوئٹہ،قلعہ عبداللہ،پشین،پشاور،بنوں،سندھ اور فاٹا میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کے خطرات ظاہر کررہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی اس ضمن میں سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ 2015 کے بعد سے اس نے اس سلسلے میں کوئی رپورٹ ہی جاری نہیں کی ہے۔ پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس موجود ہے۔ افغانستان اور نائیجیریا وہ…

Read More

انقرہ: ترک صدررجب طیب ایردوان نےکہا ہےکہ اتحادی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے  کہا کہ انہوں نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کا فیصلہ اسٹریٹیجک پارٹنرز سےلاحق خطرات کی وجہ سے کیا۔ قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ترکی میں تمام سیاسی جماعتیں صحت مندانہ طریقےسےانتخابی مہم جاری رکھ سکتی ہیں۔ طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ امریکا شام میں دہشت گرد تنظیموں کو بالامعاوضہ اسلحہ اورجنگی سازو سامان  فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ترکی اپنے پیسوں سے وہ اسلحہ خریدنے سے قاصر ہے ۔ انٹرویو میں…

Read More

نیویارک: خون آشام بلاؤں نے جب ایک خاندان کا جینا دوبھر کیا تو تماش بینوں کا رش لگ گیا۔ یہ رش کسی جگہ پرنہیں بلکہ سنیما گھروں میں لگا جہاں سائنس ہارر فلم ’اے کوائٹ پلیس‘ کی نمائش جاری تھی۔ عوام الناس سے پسندیدگی کی سند حاصل کرنے والی فلم نے اب تک دنیا بھر سے 22 ارب روپے سے زائد کما لئے ہیں۔ جون کراسنسکی کی زیر ہدایت بننے والی فلم ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جسے بلاؤں کا سامنا ہے۔ فلم میں دکھایا جانے والا خاندان جنگل میں آباد ہے اورخود کو غیر مرئی قوتوں سے…

Read More

لاہور: پنجاب حکومت کا ‘ویمن آن وہیل’ منصوبہ کم درخواستوں کے باعث کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ خواتین کو بااختیار اور خود مختار بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے ‘ویمن آن وہیل’ منصوبے کا آغاز کیا تھا۔ ‘ویمن آن وہیل’ منصوبے کے تحت پنجاب بھر کی خواتین کو تین ہزار موٹر سائیکلیں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ہم نیوز کے نمائندے شفیق شریف کے مطابق اس منصوبے کے تحت 3500 خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی تربیت دی گئی۔ تاہم موٹر سائیکل لینے کے لئے صرف سات سو درخواستیں ہی موصول ہو سکیں۔ جس میں سے ڈھائی سو خواتین کو اگلے…

Read More

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ واہگہ بارڈر کے دوران حسن علی نے اپنے روایتی انداز سے شائقین کے دل گرما دیے۔ دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ سے ایک دن پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اور پرچم اتارنے کی تقریب دیکھی۔ ہم نیوز کے نمائندے ابراہیم بادیس کے مطابق پرچم اتارنے کی تقریب میں پاکستان رینجرز نے ملی نغموں کی دل موہ لینے والی دھنیں پیش کیں۔ شائقین نے پرجوش انداز میں نعرے لگا کر قومی کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا اس موقع پر پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی جوش میں آگئے۔ حسن علی فوجی جوانوں  کے ساتھ  اس…

Read More

لیور پول: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی دو سال بعد رنگ میں دھماکے دار واپسی ہو گئی۔ عامر خان نے کینیڈین باکسر فل لو گریکو کو پہلے ہی راؤنڈ میں محض 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔ عامر خان اور فل لو گریکو کے درمیان 150 پاؤنڈ کیٹیگری کا مقابلہ ایکو ایرینا، لیور پول میں ہوا۔ باکسنگ مقابلے میں عامر خان نے کینیڈین حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں  40 سیکنڈ کے اندر ناک آؤٹ کردیا۔ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا فتح کے بعد کہنا تھا کہ میرا اگلا ہدف ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔ دوبارہ چیمپیئن بننا چاہتا…

Read More
Medicines

لاہور: پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف سرکاری اسپتالوں میں دستیاب 100 سے زائد ادویات کو غیرمعیاری قرار دے کر پابندی لگا دی۔ عوامی شکایات پر 107 حکومتی اسپتالوں سے چھ ماہ کے عرصے میں مختلف ادویات کے نمونے لیے گئے۔ صوبے بھر میں مشکوک ادویات کے مجموعی طور پر 71 کیسز پر کارروائی کی گئی۔ 28 کو مزید پڑتال کے لئے ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوایا گیا۔ پنجاب کے شعبہ صحت کی نگرانی میں کی گئی جانچ پڑتال کے دوران 100 سے زائد دواؤں کے ناقص ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کم و بیش 45 ادویات کے متعلق حفاظتی انتباہ…

Read More

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان تین روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چودھری اور معاون برائے سیاسی امور عون چودھری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ عمران خان مانچسٹرمیں نمل کالج کی فنڈریزنگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کے علاوہ عالمی میڈیا کوانٹرویوز بھی دیں گے۔ تین روز برطانیہ میں قیام کے بعد 24 اپریل کو وطن واپسی پرلاہور پہنچیں گے۔ پروگرام کے مطابق پارٹی چیئرمین لاہور میں منعقد ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ پاکستان…

Read More
گواہوں نے راؤ انوار،دیگر ملزمان کے زیر استعمال فون نمبرز کی تصدیق کردی

کراچی: نقیب اللہ محسود قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیرراؤانوا کو2مئی تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سابق ایس ایس ملیر کو سخت حفاظتی اقدامات میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ راؤ انوارکو پولیس کی بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے راؤانواراور ملزم شکیل کو عدالتی ریمانڈ پر 2مئی تک جیل بھیج دیا، جبکہ ڈی ایس پی قمر سمیت 10ملزمان کے عدالتی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ گزشتہ ماہ انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ محسود کو ماورائے عدالت قتل…

Read More

فلوریڈا: نظامِ شمسی سے باہرنئے سیاروں کی کھوج کے لیے امریکی خلائی ادارے ناسا نے مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کردیا۔ خلائی ادارے نے ریاست فلوریڈا کے کیپ کنیورل ائیر فورس اسٹیشن سے ٹیس (Tess) نامی سیارہ خلا میں بھیجا۔ سیارے کو خلا میں بھیجنے کا مقصد نظام شمسی سے باہر کی دنیاؤں کی دریافت ہے۔ خلائی مشن ستاروں کے بڑے جھرمٹوں کے اندر ’جھانک‘ کر وہاں کے ستاروں کی چمک میں کمی کا سراغ لگانے کی کوشش کرے گا۔ سائنسدان جاننا چاہتے ہیں کہ جب دور کا کوئی سیارہ مدار میں اپنے ستارے کے سامنے آتا ہے تو کچھ…

Read More

واشنگٹن:وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی نہیں کی جائے گی۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اس امرکو خوش آئند قرار دیا کہ روپے کی قدر میں کمی کے باوجود مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تجارتی عدم توازن کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی آئی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ شرح نمو اس سال 8۔5 فیصد رہی، افراط زر کی شرح بھی چار فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ مفتاح اسماعیل…

Read More