عامر خان نے فل لو گریکو کو چالیس سکینڈ میں ناک آؤٹ کر دیا


لیور پول: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی دو سال بعد رنگ میں دھماکے دار واپسی ہو گئی۔

عامر خان نے کینیڈین باکسر فل لو گریکو کو پہلے ہی راؤنڈ میں محض 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

عامر خان اور فل لو گریکو کے درمیان 150 پاؤنڈ کیٹیگری کا مقابلہ ایکو ایرینا، لیور پول میں ہوا۔

باکسنگ مقابلے میں عامر خان نے کینیڈین حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں  40 سیکنڈ کے اندر ناک آؤٹ کردیا۔

پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا فتح کے بعد کہنا تھا کہ میرا اگلا ہدف ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔ دوبارہ چیمپیئن بننا چاہتا ہوں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مزید مقابلے ہونے ہیں۔ چاہتا ہوں باکسنگ سٹیڈیم مکمل بھرے ہوئے ہوں۔

عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے زریعے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ عامر خان نے حال ہی میں تین باؤٹس کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ فل لو گریکو سے ان کا مقابلہ اسی معاہدے کا حصہ ہے۔

عامرخان اب تک 36 فائٹس لڑ چکے ہیں جن مین 29 میں وہ کامیاب رہے اور چار فائٹس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں