مظفرگڑھ:سابق وزیرخارجہ حناربانی کھر کے بھائی نے والد اور بہن کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
سابق رکن قومی اسمبلی ملک نورربانی کھر کے بیٹے نے اپنی والدہ کی زمین جعلسازی سے سوتیلی والدہ کے نام منتقل کرنے پر اینٹی کرپشن کو درخواست دی تھی۔
ملک عبدالخالق کھر نےدرخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ ان کے والد نے اپنی پہلی اہلیہ زیب النسا کی 1535 کنال رقبہ زمین دوسری اہلیہ کے نام منتقل کردی۔
درخواست گذار نے والد ملک نورربانی کھر،بہن حنا ربانی کھر اور دیگر 29 افراد کوبطور ملزمان نامزد کیا تھا۔
محکمہ اینٹی کرپشن مظفر گڑھ نے ملنے والی درخواست پر ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔
حنا ربانی کھر پاکستان پیپلزپارٹی کےگزشتہ دور حکومت میں وزیر خارجہ کے منصب پر فائز رہی ہیں۔
ملک نورربانی کھر بھی تین مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔
حنا ربانی کھر کے تایا ملک غلام مصطفیٰ کھر ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں گورنر پنجاب تھے۔
بے نظیر بھٹو نےدوسرے دور حکومت میں ملک غلام مصطفیٰ کھر کو وفاقی وزیرپانی و بجلی مقرر کیا تھا۔
ملک غلام مصطفیٰ کھر نے کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔