مری: ملکہ کوہسار مری میں رواں سیزن کی پہلی برف باری کے بعد سیاحوں کو بہتر ٹریفک سہولیات دینے کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) محمد بن اشرف نے ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے سیاحوں کو ٹریفک سہولیات کے ساتھ ساتھ مدد اور معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایات کی ہیں۔ سی ٹی او مری نے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سیاح صرف پٹرول گاڑی پر ہی مری آئیں اور ٹو چین اپنے پاس ضرور رکھیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب…
Author: محمد ظریف
راولپنڈی: ملک کے کئی سرکاری اسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولیات ہی میسر نہیں ہیں۔ محنت کرکے مایوسی کی زندگی سے بچا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی ضروریات کی فراہمی بنیادی ضرورتوں میں شامل ہے لیکن جب ملک کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کرکے صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ کئی اسپتالوں کے وینٹی لیٹر کام نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سروسز اسپتال کے مختلف شعبوں میں ادویات کی کمی…
اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے چھ سے سات روز میں کرائے بڑھائے جائیں گے، عوام کی آسانی کے لیے کم سے کم اضافہ کیا جائے گا۔ ڈی ایس آفس راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاحوں کےلیے تین نئی سفاری ٹرینیں چلانےجا رہے ہیں، تین دسمبرتک کوچزتیارہوجائیں گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 23 دسمبرکوکراچی سےپشاور رحمان بابا ٹرین چلائیں گے۔ ایم ایل ون ٹواورتھری سےریلوےکا نظام بدل جائےگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25دسمبرریلوے کی تاریخ…
اسلام آباد: محکمہ کسٹمز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ہم نیوز کے مطابق کویت کے سفارتی اہلکار خالد الباسط سے سامان کی تلاشی کے دوران 46,500 ڈالرز برآمد کر لیے گئے۔ خالد الباسط پرواز کیو یو 206 سے کویت جارہا تھا۔ کسٹمز حکام نے خالد الباسط کو طیارے سے آف لوڈ کرکے کرنسی قبضے میں لے لی۔ واضح رہے تین روز قبل بھی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز(اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون سمیت چار افراد گرفتار…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز(اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون سمیت چار افراد گرفتار کرلیے۔ ہم نیوز کے مطابق مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائی 346 سے عارف شاہ اور گل زائد شاہ نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گل زاہد سے 1,600 اور عارف شاہ سے 866 گرام آئس ہیروئین برآمد کی گئی۔ دوسری جانب دبئی سے ایمریٹس ایئرلائین کی پرواز ای کے 614 کے ذریعے آنے والی غیر ملکی خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا، کینیا کی شہری ڈیانا سے 1,838 گرام…
راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی مہم میں قوم نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستان کو مختلف خطرات کا سامنا رہا لیکن قوم اورمسلح افواج نے ان خطرات کو شکست دی۔ آرمی چیف نے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے تمام چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کیا اور فرقہ واریت، نسل پرستی اور سماجی اختلافات سمیت دیگر مشکلات کوشکست دی۔ [post-relate link=”https://humnews.pk//latest/104729/” position =”left”] پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شرکا سے خطاب…
اسلام آباد: نیواسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر سعودی ایئرلائین کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ جمعرات کو نیواسلام آباد ائیر پورٹ پر رات گئے دوران لینڈنگ جدہ سے آنے والی سعودی ائیرلائن کی پروازایس وی 3718 کا دایاں ٹائر پھٹ گیا۔ تاہم جہاز حادثے سے بچ گیا۔ ٹائر پھٹنے سے جہاز رن وے پر ہی رک گیا۔ اس واقعے کے بعد مسافروں کو رن وے پر ہی اتارا گیا۔ بعد میں جہاز کو رن وے سے ہٹاکر رن وے کلیئر کردیا گیا۔ ایس وی 3718 ٹیکنیل خرابی کے باعث مسافروں کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئی۔
راولپنڈی : جمیعت علمائے اسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جائے وقوعہ سے 5 افراد کے ڈی این اے نمونے ملے ہیں اور واش روم سے ملنے والا خون آلود کرتا بھی مولانا سمیع الحق کا نہیں۔ ذرائع کےمطابق تحقیقاتی ٹیم نے اب تک سات سے آٹھ مشکوک افراد کو تحویل میں لے لیا ہے تاہم مولانا کا سیکرٹری احمد شاہ اکوڑہ خٹک سے کئی روز سے لاپتہ ہے اور مقامی پولیس بھی گرفتاری سے انکاری ہے۔ مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی پولیس نے کے پی پولیس سے رابطہ کیا…
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت سے گلگت جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے پر صوبائی وزیر سیاحت فدا خان اور وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ نے اپنے کوٹ جلا کر ائیر پورٹ پراحتجاج کیا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پرواز منسوخ ہونے کے خلاف مسافروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور پی آئی اے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ گلگت بلتستان کی پرواز مسلسل تیسرے روز کینسل کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک مسافر نے اپنے سامان کو آگ لگا دی اور گلگت بلتستان کے وزرا نے بطور احتجاج ائیرپورٹ کے لاونج میں اپنے کپڑے جلائے۔ مظاہرین…
اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کے چیف کمرشل افسر بلال منیر شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلال منیر شیخ پی آئی اے سے تنخواہ اور مراعات کی مد میں 16لاکھ سے زائد رقم وصول کرتے تھے۔ انہیں 2017 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت قومی ایئر لائین سے بھاری بھرکم تنخواہیں لینے والوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے سبب بڑی تنخواہیں لینے والے دیگر عہدیدران کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ یاد…
اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔ جھوٹی خبروں کی تردید سے متعلق بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں سے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ صحافتی اقدار کی خلاف ورزی اور یوم سیاہ کے موقع پر مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ملک دشمن عناصر کی کوشش ہے۔ Spreading #FakeNews is against the journalistic ethics and code of conduct and a disservice to our nation. This malicious and baseless news is an attempt by Pakistan’s enemies to sabotage Kashmir Black Day…
اسلام آباد: پی آئی ڈی اسلام آباد میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور ریکارڈ بھی محفوظ ہے۔ پی آئی ڈی اسلام آباد میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان بھی موقع پر پہنچ…











