دانش منیر
دانش منیر

توہین عدالت: لاہورہائیکورٹ نے چیرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کردیا

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سیاسی بنیاد پر پارلیمنٹرینز کے گوشواروں کی ٹیکس ڈائریکٹری سرکاری ویب ساہیٹ سے ہٹا دی گئی ہے۔ 

پٹرولیم پرائس ، لاہور ہائیکورٹ نے اوگرا اور ایف بی آر حکام کو طلب کرلیا

جسٹس شاہد جمیل خان نے شہری محمد بلال کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

دانیال عزیز نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ چیلنج کر دیا

دانیال عزیز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مقامی حکومتوں کی 5 برس کی میعاد کو غیر قانونی و غیر آئینى طور پر ختم کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع

 احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔  نیب حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سابق صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا۔

داتا دربار دھماکہ: چار مشتبہ افراد زیر حراست

خود کش حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان شہید ہوگیا جس کے بعد واقعے میں شہداء کی تعداد 12 ہوگئی

داتا دربار دھماکہ: زخمیوں کو بروقت اسپتال پہنچانے والا ٹریفک وارڈن

آصف صدیق خوفناک دھماکے کے بعد سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچے

لاہورہائیکورٹ:حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 22 مئی تک توسیع

قومی احتساب بیورو  (نیب )آمدن سے زائد اثاثہ جات ، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس میں حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ  تاریخ میں اردو زبان میں پہلا فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ  تحریف شدہ اور غیر مستند قرآن پاک کے نسخے فوری طور پر ضبط اور ایسے نسخوں کی اشاعت کی کڑی نگرانی کی جائے۔ 

لاہور ہائیکورٹ: بلدیاتی اداروں کی ممکنہ تحلیل سے متعلق درخواست مسترد

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام کیلئے موجودہ اداروں کو تحلیل کر دیا جائے گا۔ عوام کے ووٹوں سے منتخب بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو ان کے عہدوں سے فارغ کرنا غیر قانونی ہے۔ 

احتساب عدالت کا چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کا حکم

قومی احتساب بیورو(نیب) نے چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف انکوائری بند کرنے کے حوالے سے درخواست جمع کروا رکھی تھی۔ 

ٹاپ اسٹوریز