نئے سال کی آمد، مختلف موبائلز پر واٹس ایپ بند ہو جائے گا


اسلام آباد: نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی مختلف موبائل فونز پر واٹس ایپ سروس بند ہو جائے گا۔

میسیجنگ کی مقبول ایپ واٹس ایپ انتظامیہ نے ایک بیان کہا ہے کہ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی واٹس ایپ 49 قسم کے موبائل فونز پر کام کرنا بند کر دے گا۔ جس میں آئی فون، سام سانگ، ہواوے اور ایل جی موبائل فونز کے متعدد اینڈرائیڈ ماڈل شامل ہیں۔

ایسے افراد جن کے پاس پرانے آئی فون یا اینڈرائیڈ فونز ہیں وہ 31 دسمبر کے بعد اپ گریڈ کے بغیر واٹس ایپ کی سروس استعمال نہیں کر سکیں گے تاہم واٹس ایپ بند ہونے سے قبل صارفین کو پیغام ارسال کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ “فون اور سافٹ ویئر اکثر تبدیل ہوتے رہتے ہیں اس لیے ہم باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہتے ہیں کہ ہم کون سے آپریٹننگ سسٹمز کو سپورٹ کرتے ہیں اور اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔

جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ممکن ہے موبائل فونز پر تازہ ترین سیکیورٹی اپ ڈیٹس موجود نہ ہوں یا ایسا ہو سکتا ہے کہ ان میں واٹس ایپ کو چلانے کے ضروری صلاحیت نہ ہو۔

یہ فیصلہ کرنا کہ کس کی سپورٹ بند کر دی جائے، ہر سال ہم، دوسری ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح دیکھتے ہیں کہ کون سے موبائل فون اور سافٹ ویئر سب سے پرانے ہیں اور سب سے کم تعداد میں لوگ انہیں اب استعمال کر رہے ہیں۔

آئی فون کا آپریٹننگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اس کی ’جنرل‘ سیٹنگز میں جائیں اور ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ کا انتخاب کریں۔


متعلقہ خبریں