سونے کی قیمت میں پھر کمی

سونے قیمت

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا کم ہو کر ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 27 ارب کے لگائے گئے نئے ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں،اجمل بلوچ

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 171 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہو گئی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 752 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں