پرویزالٰہی نے کرتوت چھپانے کیلئے بازو ٹوٹ جانے کا ڈرامہ کیا، عطا اللہ تارڑ

ایوان میں ہمیں 9 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، عطا اللہ تارڑ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے پرتشدد کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے کرتوت چھپانے کے لیے بازو ٹوٹ جانے کا ڈرامہ کیا۔

آنکھیں کھو ل لو! تمہاری جعلی حکومت اور مستقبل دونو ں ختم، حساب تو دینا پڑے گا: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ پرویز الہٰی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کیا گیا، پرویز الہٰی کی جانب سے تشدد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ویڈیو موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ 200 سے زائد غنڈے پنجاب اسمبلی میں داخل کیے گئے اور انہی غنڈوں و بدمعاشوں نے ایوان کا ماحول خراب کیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

فیصلہ عوام کریں: ترقی، دوائی، آٹا، چینی، گیس و بجلی چاہیے یا عمران کا جھوٹ؟مریم اور نگزیب

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مونس الٰہی نے ق لیگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔


متعلقہ خبریں