رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کہاں دیکھا جائے گا ؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن ہفتے کو ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہو گا تاہم یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا اور اس کا اختتام دوپہر 2 بجکر 37 منٹ پر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سخت انتظامات کی ہدایات

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکہ میں نظر آئے گا جبکہ سورج گرہن بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں