سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے بدتمیزی کے خلاف پاکستانی فنکار بھی میدان میں آ گئے۔
اداکار ہمایوں سعید نے قومی ہیرو کی حمایت میں ٹوئٹر پر لکھا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کو شعیب اختر سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی شوز کے دوران جھگڑے ہوتے ہیں لیکن کوئی میزبان اپنے مہمان کو جانے کو نہیں کہتا، یہ کسی بھی مہمان سے گفتگو کرنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا۔
Arguments happen during TV shows but no host tells their guest to leave. That was no way to address any guest, let alone one of the biggest international stars Pakistan has ever produced. What happened, happened; Dr Noman should have at the very least apologised to @shoaib100mph
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) October 27, 2021
عدنان صدیقی نے بھی سرکاری ٹی وی چینل پر شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکڑ نعمان کو کوئی حق نہیں کہ وہ ہمارے قومی ہیرو کے ساتھ ایسا رویہ رکھیں، جبکہ انہوں نے شعیب اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شعیب نے جیسے لائیو شو میں خود کو سنبھالا وہ اچھی پرورش کی نشانی ہے، کوئی اور ہوتا تو قابو کھو دیتا۔
Really applaud the grace shown by @shoaib100mph. He handled the insult heaped on him with so much maturity and patience. Anyone else would have probably lost his cool on air but this guy maintained his dignity. Signs of a good upbringing #sheerclass pic.twitter.com/BHQVO7boZW
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) October 27, 2021
گلوکار علی ظفر بھی لیجنڈ کھلاڑی کے ساتھ یہ سلوک برداشت نہ کر سکے، انہوں نے لکھا کہ ہمیں رائے کا حق حاصل ہے لیکن رائے کا اظہار احترام سے بھی کیا جاسکتا ہے، اور ہم اپنے بہتر الفاظ کا چناؤ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے شعیب کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لیجنڈ ہیں۔
We must learn to respect our national heroes & each other generally. We are entitled to our opinions but the same can be expressed politely in a more cultured fashion with the right choice of words to avoid hurting others’ feelings. @shoaib100mph you’re a legend. #shoaibakhter pic.twitter.com/M4oZBXPfC6
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 27, 2021
ان سب میں پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد بھی سامنے آئے اور کہا کہ پورے پاکستان نے لائیو شو میں دیکھا کہ کیسے ڈاکٹر نعمان نے ہمارے قومی ہیرو کو بے عزت کیا، اس کے بعد کسی کمیٹی کی ضرورت نہیں۔
No committees pls … the whole nation saw what the anchor did to @shoaib100mph .. and it was non professional and disrespectful #gamenoton ptv should show and own responsibility of its employees @ImranKhanPTI
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) October 27, 2021
خیال رہے کہ دو روز قبل پی ٹی وی سپورٹس پر سابق فاسٹ بالر شعیب اختر اور پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
جس پر میزبان ڈاکٹرنعمان نیاز نے لیجنڈ پلیئر شعیب اخترکو پروگروام چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔ جس کے بعد شعیب اختر نے لائیو شو کے دوران ہی استعفیٰ دے دیا اور اٹھ کر چلے گئے۔