پینٹاگون کا مائیکرو سافٹ سے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ

پینٹاگون کا مائیکرو سافٹ سے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ

فوٹو: فائل


واشنگٹن: پینٹاگون نے مائیکرو سافٹ سے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معاہدہ کے تحت پینٹاگون نے مائیکروسافٹ کی کلاوڈز سروسز استعمال کرنا تھیں اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں مائیکروسافٹ کو جے آئی ڈی آئی کلاوڈ کمپیوٹنگ منصوبہ دیا گیا تھا۔

پینٹاگون کے ترجمان نے کلاوڈ کمپیوٹنگ منصوبہ منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اس سلسلے میں مائیکروسافٹ اور ایمیزون کے علاوہ دوسری کلاؤڈ سروسز کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے بدلنے کے ساتھ ساتھ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ’جے ای ڈی آئی‘ کلاؤڈ کنٹریکٹ، جو پہلے بھی کئی بار تعطل کا شکار ہو چکا ہے، اب محکمہ دفاع کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔

پینٹاگون کے چیف انفارمیشن آفیسر جان شیرمین نے کہا کہ ایمیزون کے ساتھ عدالتی جنگ کے دوران بہت کچھ بدل چکا ہے اور اب بڑے پیمانے پر دی جانے والی کلاؤڈ سروسز میں نئے امکانات پیدا ہو چکے ہیں۔ اس لیے ہمیں نئے سرے سے شروعات کرتے ہوئے دوسری کمپنیوں سے مذاکرات کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان کا مزید 13 اضلاع پر قبضہ

جان شیرمین کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے لیے مزید تین کلاؤڈ سروسز دینے والی بڑی کمپنیاں، گوگل، آئی بی ایم اور اوریکل بھی امیدوار ہو سکتی ہیں۔

ایمیزون نے سابق امریکی صدر کے فیصلہ پر اعتراض کیا تھا اور ایمیزون نے ٹرمپ پر سیاسی تعصب برتنے کا الزام لگایا تھا۔


متعلقہ خبریں