اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اس مقصد کے لیے بیک ڈور رابطے کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے لوگ ووٹ مانگے تو 1 کروڑ نوکریوں کا پوچھنا، مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس ضمن میں ملنے والی درخواست کو مکمل طور پر رد کردیا ہے۔
مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کیلئے بیک ڈور رابطے کئے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا، آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کیلئے آپ کو پاکستان رہنا ہو گا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 16, 2021
وفاقی وزیر فواد چودھری نے نام لیے بغیر کہا کہ آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کے لیے آپ کو پاکستان میں رہنا ہو گا۔
نواز شریف کو وطن واپسی کا سرٹیفیکیٹ جاری کرسکتے ہیں، وزیر داخلہ
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز ہمیشہ سے ضدی ہیں۔
نواز شریف صاحب کی صاحبزادی کی سپریم کورٹ کو دھمکیوں کی کوشش۔محترمہ ہمیشہ سے ضدی ہیں۔ بھلے زبردستی میڈیکل کالج میں داخلہ ہو یا چچا کو ہٹا کر پارٹی پر قبضہ۔والد نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا اور بیٹی اسی راہ پر گامزن۔لیکن یاد رہے عمران خان نہ تو NRO دے گا نہ ہی ECL میں تبدیلی ہو گی pic.twitter.com/98U4O1sS8Q
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 16, 2021
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صاحبزادی کی سپریم کورٹ کو دھمکیوں کی کوشش ہے۔ انہوں ںے کہا کہ بھلے زبردستی میڈیکل کالج میں داخلہ ہو یا چچا کو ہٹا کر پارٹی پر قبضہ۔
سینیٹ انتخابات: پی پی پی اراکین خرید کر ہی 10 نشستیں جیت سکتی ہے، فواد چودھری
ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ والد نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا اور بیٹی بھی اسی راہ پر گامزن ہے لیکن یاد رہے کہ عمران خان نہ تو این آر او دے گا اور نہ ہی ای سی ایل میں تبدیلی ہو گی۔