بیوی کو خراب جوتا دینے پر شوہر کا دکاندار کیخلاف مقدمہ


کراچی: خراب جوتے دینے پر دکاندار کے خلاف  شہری کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کراچی  پہنچ گیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میری اہلیہ نے 1600 روپے میں جوتا خریدا تھا جو کہ چند ہی دن میں خرا ب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ پشاور ہائیکورٹ کے ججز کیلئےگاڑیاں خریدنےکی درخواست حکومت نے واپس بجھوا دی‘

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری اہلیہ کو اپنا پسندیدہ جوتا خراب ہونے کا بہت دکھ ہے، دکان دار کو شکایت کی مگر وہ بات سننے کو تیار نہیں ہے لہٰذا عدالت جرمانہ عائد کرے۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کر لیا۔

قبل ازیں صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک شہری نے  مبینہ طور پر غیر معیاری جوتے بیچنے پر جوتوں کی کمپنی کے خلاف صارف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

شہری اقبال خان نے کمپنی کے خلاف لاہور کی صارف عدالت میں درخوست دائر کی تھی۔  صارف نے کمپنی کے خلاف ایک لا کھ روپے ہرجانے کا دعوی کیا تھا۔ کیس کنزیومر کورٹ کے ڈسٹرکٹ جج قمر اعجاز کی عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔

صارف نےعدالت سے استدعا کی کہ مذکورہ کمپنی کو ان کو غیر معیاری جوتا بیچنے پرایک لاکھ کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری کا غیر معیاری جوتے فروخت کرنے پر کمپنی کےخلاف صارف عدالت سے رجوع

شہری نے کہا کہ انہوں نے 2400 روپے کا نیا جوتا خریدا جو دوسری دفعہ پہننے پر ہی ٹوٹ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوبارہ مرمت کے لیے جوتے کی دکان سےرابطہ کیا لیکن نہ ہی جوتوں کی مرمت کی گئی اور نہ نیا جوتا انہیں دیا گیا۔


متعلقہ خبریں