کورونا وائرس: دنیا میں10 لاکھ 91 ہزار سے زائد اموات

کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 91 ہزار 47 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 83 لاکھ 77 ہزار 976  متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ88 لاکھ 46ہزار861 ہوگئی ہے اور 84 لاکھ 23 ہزار617ایکٹیو کیسزہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 20 ہزار873 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور80 لاکھ 90 ہزار 253 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 72 لاکھ 73ہزار سے زائد  افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 10ہزار617 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 51 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 51 ہزار 63 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 13 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 966 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین کے باعث رضا کار عجیب و غریب بیماری میں مبتلا

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 28 ہزار141 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 9 لاکھ17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور24ہزار572 اموات ہوئی ہیں۔ اسپین میں9لاکھ25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 33 ہزار204 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 53 ہزار 974 افراد متاثر اور 33 ہزار 914 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں