حمزہ شہباز کی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا


لاہور: مسلم لیگ ن کے اسیر رہنما حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق حمزہ شہباز کی اہلیہ ڈاکٹر رابعہ نے ہفتے کو جیل میں اپنے شوہر سے ملاقات کی تھی۔ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر رابعہ کا بھی ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے اسیر رہنما حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے ایک روز قبل حمزہ شہباز نے اپنے والد شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ میرے بیٹے حمزہ شہباز کو جیل میں کورونا ہو گیا اور وہ سیاسی انتقام کا انتہائی جرات مندی سے سامنا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

قومی احتساب بیورو(نیب) نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت جیل میں ہیں۔ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں بھی ملزم نامزد ہیں تاہم انہوں نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں