خانپور: مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم، سات افراد جاں بحق


خانپور کےعلاقے ظفر آباد میں شاہراہ پاکستان پر مسافر وین اور ٹرک کے درمیان بد ترین تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ظفر آباد کے نزدیک پیش آیا جہاں اوچ شریف سے صادق آباد جانے والی مسافر ویگن ہائی ایس کا ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو گئی اور دوسری طرف صادق آباد سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

عینی شاہدین کے مطابق اوور سپیڈ کے باعث حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر وین میں سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

اس حادثہ میں 13 افراد شدید زخمی ہوئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں  اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا۔


متعلقہ خبریں