اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عیدالاضحٰی 31 جولائی بروز جمعہ کو ہونے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عیدالاضحٰی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ 21 جولائی کو چاند کراچی اور ارد گرد کے علاقوں میں دوربین سے واضح نظر آئے گا۔
As per calender of @MinistryofST Eid-Al-Adha shall be celebrated on Fiday,31st July 2020. On 21st July ZeAlHaj moon shall be visible over Karachi and it’s peripheral areas, “Ruet”App may also be used to ascertain exact location of the moon. #Eid
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 15, 2020
انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں چاند آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا اور چاند کی جگہ کے لیے آپ رویت ایپ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں جنہیں چاند نظر نہیں آتا انہیں کورونا وائرس کہاں نظر آئے گا؟ فواد چوہدری
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا اور پھر انہی کی بتائی ہوئی تاریخ کو عیدالفطر منائی گئی تھی۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری چاند دیکھنے کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے چلے آ رہے ہیں۔