اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس کا شکار

اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس کا شکار

فوٹو: فائل


روم: اٹلی کے چیف آف آرمی اسٹاف بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کیے آرمی چیف جنرل سالواتور فارینا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ اطالوی جنرل سالواتور فارینا نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا۔

اٹلی کے آرمی چیف جنرل سالواتور فارینا کی جگہ چیف آف اسٹاف جنرل فیڈریکو بوناٹو کو آرمی چیف کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 830 ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

چین میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 119 ہو گئی۔ چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ 80 ہزار 735 ہو گئی۔ جنوبی کوریا میں بھی مزید 3 افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 53 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس کے حملے جاری، امریکہ میں مزید 3 افراد ہلاک

کورونا وائرس کی وجہ سے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج 3.8 کی کمی پر اوپن ہوا اور شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 1.5 کی کمی پر شروع ہوا۔


متعلقہ خبریں