اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی کافی عرصے سے علیل تھے وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق کینسر کے خلاف بہادری سے لڑے۔
Naeem Ul Haq fought like a lion aagainstt Cancer, a friend, elder and a colleague …. will always be missed… may Allah Rest his soul in peace #RIPNaeemUlHaq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 15, 2020
وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نعیم الحق وزیر اعظم عمران خان کے دکھ سکھ کے ساتھی تھے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے وژن اور منشور کے مطابق کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ نعیم الحق نے پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے سرتوڑ کوششیں کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں مافیا کی جیبیں بھرنے کیلئے روپے کی قدر گرائی گئی، مریم اورنگزیب
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق وزیر اعظم کے قریبی دوست اور پارٹی کا اثاثہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں نوشہروفیروز میں فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما شہناز انصاری جاں بحق