گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 148روپے کا اضافہ


اسلام آباد: ایل پی جی صارفین کیلئے بری خبریہ ہے کہ  گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 148روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ 

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ساڑھے 13روپے اضافہ کیا گیاہے۔ اوگرا نے اکتوبر کیلئےایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت  اب 1475روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 30اگست کو ایل پی جی کی قیمت میں 1 روپے 88 پیسے فی کلوگرام کمی کردی گئی تھی ۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ‏11اعشاریہ 8 کلوگرام کےگھریلو سلینڈر 1327 روپے مقرر کی گئی  ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 112 روپے 88 پیسے فی کلوگرام مقرر ہوئی ہےجس کی وجہ سے گھریلوسلینڈر 22 روپے سستا ہوگیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی 30اگست کو جاری کیا تھا جس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہونا تھا ، تاہم اب دوبارہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیاہے۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں سے صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ کمرشل صارفین بھی پریشان ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسا کیا ہوا کہ ایل پی جی سلنڈر 50،60 فیصد مہنگا ہوگیا،دوسری طرف ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے کے باعث گیس غریب عوام کی دسترس سے باہر ہونے لگی ہے،شہریوں نے ایل پی جی کے دام کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

ایل پی جی کی قیمت میں 1 روپے 88 پیسے فی کلوگرام کمی کردی گئی


متعلقہ خبریں