صدر مملکت عارف علوی نے ہائیکنگ کے دوران کچرا چُنا


اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے اتوار کے روز چھانگلہ گلی میں ہائیکنگ کے دوران کچرا چُنا اور کچرے سے بھرا بیگ کوڑا دان میں بھی ڈالا۔

عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن ٹوئٹر پر اپنے والد کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ہائیکنگ کے دوران کچرا چنتے دکھایا گیا ہے۔

تصویر کے ساتھ یہ پیغام بھی تحریر ہے کہ ’سفر کے دوران ہم کچرے کے تھیلے اپنے ساتھ رکھتے ہیں مگر سفر ختم ہوتے انہیں واپس ساتھ لے جانا بھول جاتے ہیں۔ ہمارے شہریوں کو جہاں اس ملک کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے کا حق ہے وہیں بطور سیاح اپنی ذمہ داریوں کا ادراک بھی بہت ضروری ہے۔‘

شیئر کی گئی دوسری تصویر میں صدر مملکت کو کچرا ٹھکانے لگانے یعنی کوڑا دان میں ڈالتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ دیکھ کر دُکھ ہوا کہ سیاح پکنک انجوائے کرنے مختلف جگہوں پر جاتے ہیں مگر پلاسٹک کی بوتلیں اور کچرا وہیں بھول آتے ہیں، لہٰذا ہم سے جتنا ہو سکا ہم نے کچرا اٹھایا۔


متعلقہ خبریں