بھارتی طیارہ دہلی کی سڑک پر پھنس گیا


بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کا طیارہ دہلی کے قریب 2اکتوبر سے پل کے نیچے پھنسا ہوا ہے.

میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیرلائن پھنسے طیارے کی ملکیت سے دستبردار ہو گئی ہے، ائیر لائن کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ طیارہ کسی نے خرید لیا تھا۔

مالک کے پاس ہی لے جانے کے لیے طیارے کو ٹرک پر سوار کرایا گیا جو منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی پل کے نیچے پھنس گیا۔

اتنے دنوں کی محنت کے بعد بھی جہاز کو نکالا نہیں جا سکا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس طیارے کی فروخت کے بعد اسے نئے مالک کے پاس منتقل کیا جا رہا تھا۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین واقعہ پر خوب طنز کے نشتر برسا رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور مالک کی عقل مندی کی داد بھی دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں