ایشیا کپ فائنل: بنگلہ دیش بڑا ہدف دینے میں ناکام

ایشیا کپ فائنل: بنگلہ دیش بڑا ہدف دینے میں ناکام


دبئی: متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2018 کے فائنل میں بنگلہ دیش ایک اچھے آغاز کے باوجود بھارت کے خلاف بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ 

 اوپنرز مہدی حسن میراز (32) اور  لٹن داس کی شاندار سنچری (121) کنے بنگال ٹائگرز کو ایک بہتر آغاز فراہم کیا اور 18 اوورز میں بنا کسی نقصان کے ٹیم کو 100 رنز کے سنگ میل تک پہنچا دیا۔ لٹن داس بھرپور فارم میں تھے اور میراز سنگل ڈبل کر کے ان کا ساتھ نبھا رہے تھے، امید کی جارہی تھی کہ بنگلہ دیشی بلے باز اسکور بورڈ پر ایک اچھا ٹوٹل سجانے میں کامیاب ہوجائیں گے، لیکن میراز کے آؤٹ ہونے کے بعد بنلگہ دیشی مڈل آرڈر بھارتی اسپنرز کا سامنا نہیں کرسکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنوا تے رہے جس کی وجہ سے ٹیم ایک بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے۔ 

سوائے داس (121)، مہدی میراز (32) اور سومیا سرکار (33) کے سوا کوئی بنگلہ دیشی بلے باز 10 کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکا اور 49ویں اوور میں پوری ٹیم 222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، کیدھر جادیو نے 2 جبکہ چاہل اور بھمرا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں