بھارت،فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دوتماشائی ہلاک،متعدد افراد زخمی


بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں ایک فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2تماشائی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب شام کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی تھی۔

پی سی بی اور قومی کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر ڈیڈ لاک برقرار

جس کے بعد کئی تماشائیوں نے کھیل کے میدان کے پاس ایک خیمے کے نیچے پناہ لی تھی، تمام زخمیوں کو سرایہاٹ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں