پاکستان میں کبڈی کی تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ورلڈ کپ 2020 میں شاندار فتح حاصل کی۔
اس نمایاں کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے، کبڈی ورلڈ کپ 2020 میں مجموعی طور پر پاکستان سمیت نو ممالک نے حصہ لیا جن میں بھارت، ایران، کینیڈا، انگلینڈ، آذربائیجان، جرمنی، آسٹریلیا اور سیرالیون شامل تھے۔
ٹورنامنٹ کا فائنل پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کی اور کبڈی اسپورٹس میں تاریخ میں پہلی دفعہ ورلڈ کپ جیتا۔