چین کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے پاکستان کوہنگامی امداد


چین نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے عوام کے لئے حکومت پاکستان کوہنگامی امداد فراہم کی ہے۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے عہدے پر نئی تقرری کیلئے 3 نام وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال

چینی حکومت کی جانب سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد فراہم کرنے کی تقریب  وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی۔چینی حکومت کی جانب سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کو ایک لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد پیش کی۔

بلڈ پریشر، ڈائریا کی دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

چین نے امید ظاہر کی اس امداد سے ضرورت مند لوگوں کو بروقت اور ضروری مدد فراہم ہو سکےگی ۔پاکستان میں چینی سفارت خانے، قونصل خانوں اور چینی کاروباری اداروں نے بھی گوادر میں لوگوں کومنرل واٹر کی 30 ہزار بوتلیں ، خوراک اور دیگر سامان کے 3 ہزار کین تقسیم کیے۔

تنخواؤں اور پنشن سمیت سرکاری اخراجات میں کٹوتی کیلئے نئی کمیٹی کے قیام کا اعلان

لوگوں کو چین کی مدد سے بنائے گئے گوادر فقیر اسکول میں پناہ بھی فراہم کی گئی ۔مستقبل قریب میں کراچی میں قونصلیٹ جنرل کے ذریعے اضافی5لاکھ چینی آر ایم بی ( یوآن) کی امداد فراہم کی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں