سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں آصف علی زرداری کو صدارتی الیکشن میں واضح برتری


ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

صدارتی انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 296 اورسینیٹ کے 84 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ پنجاب اسمبلی میں 352اراکین اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں 109 اراکین نے ووٹ ڈالے ہیں۔

اسی طرح سندھ اسمبلی میں 161اراکین اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ بلوچستان اسمبلی میں 47 اراکین نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے ہیں۔

خیبرپختونخوا سے سابق صدر آصف علی زرداری کو 17ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل پختونخوا ملی عوامی  پارٹی کے محمود خان اچکزئی نے91ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جبکہ سندھ اسمبلی میں آصف زرداری نے 151 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی  9ووٹ حاصل کرنےمیں کامیاب ہو پائے۔

پنجاب اسمبلی سے آصف زرداری نے 246 ووٹ لیے ہیں اورمحمود خان اچکزئی 100 ووٹ حاصل کر سکے ہیں جبکہ 352ووٹ کاسٹ ہو ئے جن میں سے6ووٹو کو مستردکیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں کل 353میں سے 352نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ٹی ایل پی نے پنجاب اسمبلی میں صدارتی الیکشن میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے جیت کی خوشی میں نعرے بازی کی گئی۔

بلوچستان اسمبلی میں مجموعی طور پر47 اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے ہیں،  بلوچستان اسمبلی میں آصف علی زرداری کو47 ووٹ پڑے ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی کو کوئی ووٹ نہیں ملا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے اور پیپلز پارٹی کے17، 17ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں، اس کے علاوہ بی اے پی کے 5 نیشنل پارٹی کے 4 اور اے این پی کے 3ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔

بلوچستان اسمبلی میں ایک آزاد رکن نے بھی ووٹ کاسٹ کیا تاہم جے یوآئی ،جماعت اسلامی، حق دو تحریک اور بی این پی عوامی نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔


متعلقہ خبریں