اے وی ایل سی اور سی آئی اے کی کراچی کی ایک اور کاروائی ، تین سرکردہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے اے وی ایل سی، لیاری ڈویژن نے کا روائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے مو ٹر سائیکلیں چوری کر نے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین سرکردہ ملزمان کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری ہونے والی دو سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
واضح رہے کہ گرفتار شدہ تینوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں، ملزمان کے دیگر عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔
اے وی ایل سی، سی آئی اے، کراچی کی ایک اور کاروائی، تین عادی ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں عبد اللہ ولد صداقت، شہزاد ولد اسماعیل اور نفتالی پال عرف منا ولد پرویزمسیح شامل ہیں۔
ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل نمبرKLB-2916 یونیک 70 تھانہ سائٹ بی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر249/2023 ہے جبکہ دوسری موٹر سائیکل نمبرKHE-1716 سپر پاور70 تھانہ گذری سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر300/2022 ہے۔
ملزمان سےمزید تفتیش جا ری ہے۔