ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سےمنائی گئی


اسلام آباد: ملک بھر میں عید الاضحی آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔

دِن کا آغاز مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

نمازِ عید تمام بڑے شہروں اورقصبوں کی مساجد اور عید گاہوں میں ادا کی گئی جس کے بعد لوگ سنت ابراھیمی کی ادائیگی میں مصروف ہو گئے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عید کے دنوں میں صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں عوامی سہولت کے اقدامات اور عید کے دنوں میں صفائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں  وزیراعظم کو صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ واسا حکام مون سون بارشوں کے دوران نالوں کی صفائی یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے مری میں سیاحوں کی آمد پرٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے حکمت عملی کی ہدایت کی اور کہا کہ عید کی چھٹیوں میں بارہ کہو سے مری تک فری شٹل سروس چلائی جائے۔

شہباز شریف نے غیرقانونی مویشی منڈیوں کی روک تھام کیلئےحکمت عملی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دہلیز سے آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں