لاہور کے علاقے مرغزار کالونی میں گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد تشدد سے ہلاک ہو گئی،پولیس نے مالک مکا ن کو گرفتارکر لیا۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق مکان مالک نے ملازمہ کے اہلخانہ کو اس کی خودکشی کی اطلاع دی،اہلخانہ لڑکی کی لاش لیکر پتوکی چلے گئے۔
گرفتار مکان مالک سے تفتیش جاری ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گھریلو ملازمہ کےمبینہ قتل کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔