اسلام آباد: کورونا، میڈیکل کالج سمیت تین تعلیمی اداروں میں نئے کیسز

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 92 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل کالج فاربوائز ایف 10/4 میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ: کورونا کے مزید 556 کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے ماڈل کالج فار بوائز ایف 10/4 کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے فراش ٹاوَن میں قائم نجی میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کے چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز ایف 7/4 میں بھی دوبارہ کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد: کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر مزید 7 تعلیمی ادارے سیل

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اب تک 67 تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں