سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کیخلاف گھیرا تنگ


سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کیخلاف گھیرا تنگ ہوگیا معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر کیخلاف نیب انکوائری کر رہا ہے ۔


پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں اینکر ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر سابق وزیر صحت عامر کیا نی کیخلاف نیب کے ساتھ ساتھ آڈیٹر جنرل بھی تحقیقات کرر ہے ہیں ۔

معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایڈز پھیلنے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ معاون خصوصی نے اعتراف کیا کہ کچھ وزرا نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دئے ۔

ساہیوال میں کمسن بچوں کی سرکاری ہسپتال میں ہلاکت کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اس معاملے پر ایکشن لے رہی ہے۔ پولیو کے اس سال 21 کیس سامنے آنے پر معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا پولیو مہم کے اسٹرکچر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔


متعلقہ خبریں