افغان دفتر خارجہ کی ایس پی طاہر داوڑ کی لاش ملنے کی تصدیق

ایس پی طاہر خان اسلام آباد سے اغوا|humnews.pk

اسلام آباد: افغان وزرتِ خارجہ نے کابل میں موجود پاکستانی سفارت خانے کو سینئر پولیس افسر ایس پی طاہر خان داوڑ کی لاش ملنے کی تصدیق کر دی۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق لاش ننگ ہار صوبے کے ضلع دربابا سے ملی جس کے ساتھ طاہرخان کا سروس کارڈ بھی تھا۔

ترجمان کے مطابق میت کو جلال آباد منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے ضروری کاغذی کارروائی کے بعد یہ طور خم بارڈر کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طاہر خان داوڑ کے قتل کی خبریں سوشل میڈیا پر سرگرم تھیں۔

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ کئی روز قبل دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے ایس پی کو افغانستان میں قتل کردیا گیا ہے۔

طاہر داوڑ کی گمشدگی کا واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا۔ پولیس افسر اپنی چھٹیاں گزارنے اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔ 26 اکتوبر کی شام جب وہ واک پر نکلے تو پھر واپس نہ آئے۔

 


متعلقہ خبریں