Author: نازش حسن

سال 2018 تاریخ میں کچھ ناقابل فراموش واقعات کے انمٹ نقوش چھوڑ کر رخصت ہونے کو ہے۔ رواں سال ایک طرف الیکشن کی گہما گہمی، وزیراعظم کی شادی اور جسٹس فار زینب جیسے بڑے واقعات قومی افک پر نمایاں رہے تو دوسری طرف کچھ باہمت لوگوں نے اپنی جدوجہد کے سبب نمایاں کامیابیاں سمیٹیں

Read More

سانتا کلاز یا سینٹا مغربی مسیحی ثقافت کا ایک افسانوی کردار جس کے متعلق مشہور ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر اچھے اور نیک بچوں کے لیے مختلف تحفے لے کر آتا ہے۔ مخلتف روایتوں کے مطابق  سانتا کلاز قطب شمالی میں رہتا ہے جہاں کا پتا دنیا میں کسی شخص کو نہیں۔ سانتا کلاز کے پاس ایلفز یعنی بونوں کی فوج ہوتی ہے، جو تمام سال قطب شمالی میں موجود سینٹا کے گاؤں میں کھلونے تیار کرتے ہیں۔ سانتا کلاز کے پاس اُڑنے والے آٹھ ہرن ہیں جو اس کی بگھی کو کرسمس کی رات اُڑاتے ہیں۔ سانتا…

Read More

اسلام آباد: ہم نیٹ ورک اور مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’پرواز ہے جنوں‘  کے  مرکزی کرداروں نے  فلم کے نئے گانے ’میں اڑا‘  کی ریلیزکے موقع پر ’ہم نیوز‘  کا دورہ کیا۔ ’پرواز ہے جنوں‘  میں مرکزی  کردار ادا کرنے والے حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور احد رضا میر  فلم کے  ریلیز ہونے والے نئے گانے کی تشہیر کے لیے ’ہم نیوز‘  کے ہیڈ آفس پہنچے اور ناظرین سے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات شیئر کیے۔ نٹ کھٹ سی ہانیہ عامر نے ’ہم نیوز‘ کی رپورٹر بن کر ساتھی فنکاروں…

Read More

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے سینیٹر سلیم ضیا کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، ’ہم نیوز‘ کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے شہباز شریف کا جہاز نہیں آ سکا، انہوں نے بروقت متحدہ اپوزیشن کو مطلع کر دیا تھا۔ پروگرام ’بڑی بات‘  کے میزبان عادل شاہ زیب سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی یہ کال صرف پارلیمنٹیرین کی جانب سے تھی، اس میں عوام شریک نہیں تھے، اور آج کے اپوزیشن کے احتجاج اور…

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ  انتخابات کرائے ہیں، تیس ہزار کے قریب ملکی اور غیر ملکی مبصرین  اس کا جائزہ لے رہے تھے، تمام لوگوں نے ان انتخابات کو فری اینڈ  فیئر قرار دیا ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن ندیم  قاسم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے کردار پر کسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے۔ پروگرام کے میزبان عادل شاہ زیب سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن قانون اور آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام  دے رہا ہے، الیکشن کمیشن تمام کارروائیوں…

Read More

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام  ’بڑی بات‘  میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا مائنڈ سیٹ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو بتا دیا ہے، ہم نے ان کی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعظم کے امیدوار کو ووٹ دینے کی بات کی ہے۔ پروگرام کے میزبان عادل  شاہ زیب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے…

Read More