داعش سے تعلق کے شبہ میں اسپین سے آنے والا پاکستانی گرفتار


اسلام آباد: اسپین میں دو سال جیل کاٹ کرآنے والا پاکستانی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتارکرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق محمد افضال احمد داعش سے تعلق کے شبہ میں دو سال اسپین کی جیل میں قید رہنے کے بعد ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستانی شہری قطر ایئرلائن کی پرواز کیو آر- 614 سے اسلام آباد پہنچا تو ایف آئی اے نے تفتیش کے لیے اسے گرفتار کرکے تحقیقاتی سیل منتقل کردیا۔

ایف آئی اے کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ محمد افضال احمد کا دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق ہے اور اسی وجہ سے وہ دو سال اسپین کی جیل میں قید رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب سے بھی بیدخل کیے گئے 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچے ہیں۔

پاکستان واپس آنے والے سعودی ایئر لائن کی پروز ایس وی-724 سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ایف آئی اے حکام نے ان سے مزید تفتیش کی ۔

ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بیدخل ہوکر آنے والے 55 افراد کو گھرجانے کی اجازت دے دی لیکن لال زمان نامی مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق لال زمان نامی مسافر پاکستان سے سعودی عرب جانے کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کرسکا اور نہ ہی اس کا ریکارڈ ملا ہے۔


متعلقہ خبریں