اسلام آباد: چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کیلئے ٹریفک پلان جاری

Islamabad traffic plan | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چہلمِ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

چہلم کا جلوس جو مرکزی امام بارگاہG/6-2 سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا وہیں پر اختتام پذیر ہو گا۔

خصوصی پلان کے مطابق ماتمی جلوس کی سکیورٹی پر ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی ٹریفک اور 11 انسپکٹرز سمیت 354 افسران وجوان ڈیوٹی دیں گے۔

جلوس کے راستوں میں کسی بھی قسم کی پارکنگ ممنوع ہو گی، شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ٹریف پولیس ریڈیو ایف ایم92.4 پراپنی خصوصی نشریا ت کے ذریعے بھی شہریوں کو باخبر رکھے گا۔

جلوس کے دوران صبح 8 بجے سے اختتامِ جلوس تک ٹریفک کے لئے ذیل مقامات پر ڈائیورژن رہے گی۔

جلوس کے دوران کلثوم پلازہ چوک سے فضل حق روڈ، چائنہ چوک تک دونوں اطراف ٹریفک کے لئے بند رہے گا، شہری جناح ایوینیو بطور متبادل راستہ استعمال کریں۔

سیونتھ ایوینیو، دامن کوہ، بجانب چاند تارہ چوک بلیو ایریا آؤٹ لوپ سے سیونتھ ایوینیو چوک، خیابان سہروردی دونوں اطراف ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ شہری متبادل راستہ ناظم الدین روڈ سے خیابان سہروردی اور فیصل ایونیو استعمال کریں۔

جبکہ سیونتھ ایونیو خیابان سہروردی سے G-7/4 آؤٹ لوپ، سروس روڈ اقبال ہال، پوسٹ آفس، سروس روڈ فضل حق یوٹرن لے کر جناح ایونیو استعمال کریں۔

اسی طرح صدر روڈ اقبال ہال سے میلوڈی چوک تک دونوں اطراف کی ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ متبادل راستہ آبپارہ سہروردی روڈ اور شہید ملت روڈ استعمال کریں۔

پولی کلینک سے اقبال ہال تک لقمان حکیم روڈ مکمل بند رہے گا، متبادل جناح ایونیو استعمال کریں گے۔

راولپنڈی جانے والے شہری مارگلہ روڈ فیصل چوک سے بائیں فیصل ایونیو استعمال کریں جبکہ آبپارہ اور میلوڈی مارکیٹ جانے والے شہید ملت روڈ، چائنہ چوک انڈر پاس اور بہارہ کہو مری روڈ جانے والے شہری اتاترک اییونیو سے ڈھوکڑی چوک استعمال کر سکیں گے۔

متبادل راستہ مہیا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی۔

ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے شہریوں سے اپیل کی ہے جلوس کے شرکاء اپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ میں کھڑی کریں جلوس کے راستے میں کسی بھی قسم کی پارکنگ ممنوع ہو گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہری جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔


متعلقہ خبریں