واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی میڈیا نے جو نفرت پھیلائی ہے اس کے نتیجے میں سیاسی رہنماؤں اور نامور شخصیات کو بم بھیجے جا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں نفرت اور غصے پر مبنی سیاسی بیانیہ میڈیا نے پھیلایا ہے۔
A very big part of the Anger we see today in our society is caused by the purposely false and inaccurate reporting of the Mainstream Media that I refer to as Fake News. It has gotten so bad and hateful that it is beyond description. Mainstream Media must clean up its act, FAST!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 25, 2018
انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا نے ایک خاص مقصد کے لیے غلط اور جھوٹی خبریں پھیلائیں، صدر ٹرمپ نے کہا کہ مین اسٹریم میڈیا کو اپنے اقدامات کی فوری تصحیح کرنا ہو گی۔
امریکہ میں مختلف سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کے گھروں اور دفاتر میں پائپ بم بھیجے جانے کے واقعات نے خوف پھیلا دیا ہے، سابق نائب صدر جو بائیڈن کو بھیجا گیا بم سیکیورٹی ایجنسیوں نے روک لیا ہے۔
اس سے قبل سابق صدر براک اوباما، بل کلنٹن اور امریکی ٹیلیویژن سی این این کو بھی گن پاؤڈر بم بھیجے گئے ہیں۔